تازہ ترین

اتوار، 26 نومبر، 2023

سرزمین مہراج گنج میں تعلیمی بیداری مہم کے تحت مولانا معین الدین قاسمی کا سہ روزہ دورہ

سرزمین مہراج گنج میں تعلیمی بیداری مہم کے تحت مولانا معین الدین قاسمی کا سہ روزہ دورہ 

آنند نگر مہراج گنج ۔عبید الرحمن (یو این اے نیوز 25نومبر 2033) معروف فلاحی ادارہ حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سپروائزر حافظ عبید الرحمٰن الحسینی کی دعوت پر  معروف عالم دین جامعہ حکیم الامت کے مہتمم و ناظم اعلی مرکزی رکن خواص جمعیۃ علماء نیپال حضرت مولانا معین الدین قاسمی کی سرزمین مہراج گنج آنندنگر( پھریندہ) میں کل آمد ہوگی۔

واضح رہے کہ مولانا معین الدین قاسمی ضلع مہراج گنج کے تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گے۔

 اور اہل مدارس بالخصوص پھریندہ کے اطراف میں تمام سرکردہ شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے اس کے علاوہ انشا ٹیکنیکل فاؤنڈیشن کے منیجر مولانا عبد الحلیم قاسمی کی دعوت پر رانی پور تشریف لے جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad