تازہ ترین

پیر، 27 نومبر، 2023

قباءانٹرنیشنل اسکول میں سائنس نمائش کا انعقاد

قباءانٹرنیشنل اسکول میں سائنس نمائش کا انعقاد
جونپور:حاجی ضیاء الدین (یو این اے نیوز 27نومبر 2023)شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے موضع اسرہٹہ واقع قباءانٹرنیشنل اسکول میں سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ مہمان خصوصی انچارج کوتوالی جے پر کاش یادو اور دیگر مہمانوں نےبچوں کے ماڈل وغیرہ کو دیکھ کر ان کی حوصلہ افزائی کی طلبہ نے ماڈل کے ذریعہ ماحولیات اور ماحولیات آلودگی کا بھی پیغام
دیا۔

سائنس ماڈل میں خاص طور پر میزائل،اسمارٹ ٹاؤن ہائیڈرو، الیکٹری سٹی اور پون چکی وغیرہ کو دیکھ کرلوگوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

 اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ بچوں کے ذریعہ تیار کئے گئے ماڈل اس بات کے گواہ ہیں کہ ان کو تیارکرانے میں اساتذہ نے بھی اپنا رول ادا کیا ہے، کیونکہ طلبا کو ذہنی طور پر تیار استادہی کرتا ہے۔

 اسکول کے منیجر مولانا ابرار احمد ندوی اور پرنسپل انوار احمد نے مہمانوں کی گلپوشی کر کے ان کا استقبال کیا اور پروگرام کی کامیابی پر اساتذہ کو مبارکباددی۔۔

اس موقع پر عبدالواحد، جاوید احمد ڈاکٹر فاروق ڈاکٹر محمد ارشد، وغیر خصوصی طور پر موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad