جونپور : راجیہ سبھا ممبر کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی نے گھر گھر پمفلیٹ بانٹے
جونپور۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 23نومبر 2023)ایم پی سنجے سنگھ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں عام آدمی پارٹی نے ضلع میں گھر گھر دستک دی اور پمفلٹس تقسیم کئے۔ اس دوران ضلع نائب صدر امرناتھ یادو نے بھی لوگوں سے خطاب کیا۔
مرکزی حکومت کے حکم پر کی گئی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے گھر گھر جا کر لوگوں سے ملاقات کی ۔
پمفلٹ میں یہ نعرہ دیا گیا تھا کہ مرنا قبول ہے لیکن ڈرنا نہیں۔ نائب صدر امرناتھ یادو نے کہا کہ AAP لیڈر اور کارکنان دبنے یا ڈرنے والے نہیں ہیں۔
وہ سنجے سنگھ کی لڑائی کو اخری انجام تک لے جانا چاہتے ہیں۔ پمفلیٹ تقسیم کرنے والے کارکنوں کے جوش و خروش کو بڑھانے کے لیے ضلع انچارج کی قیادت میں کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
جو مختلف علاقوں میں دستک دے رہے ہیں۔ اس موقع پر کیلاش پٹیل، انکت پریہار، شیلیندر یادو، ڈاکٹر دیواکر موریہ وغیرہ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں