تازہ ترین

جمعرات، 2 نومبر، 2023

جونپور : کمرے میں پھندے پر لٹکی ملی شادی شدہ خاتون کی لاش، قتل یا خود کشی ،پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہوگا انکشاف

جونپور : کمرے میں پھندے پر لٹکی ملی شادی شدہ خاتون کی لاش، قتل یا خود کشی ،پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہوگا انکشاف
جونپور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 3نومبر 2023)مچھلی شہر تحصیل حلقہ کے برسٹھی گاؤں میں کمرے میں پھندے پر لٹکی ہوئی ملی لاش سے اہل خانہ والوں کے اڑ ہوش   ،سسرالیوں کے مطابق اس نے خودکشی کی ہے۔ 


پولیس نے حالات اور واقعات مشکوک ہونے پر اس کے شوہر جان سے بات کی جبکہ  سسر عبدالصمد سمیت سبھی اہل خانہ  گھر سے فرار پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ مچھلی شہر  کی رہائشی 28 سالہ شبانہ بنت سعیداللہ اپنی سسرال پرسٹھی میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی تھی شبانہ  کی دو  بیٹیاں بھی ہیں ۔

اج  شبانہ کی لاش پھندے پر لٹکی ہوئی ملی  ۔شبانہ  کی سسرال والوں کے مطابق اس نے خودکشی کی ہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی اپنے زندگی ہنسی خوشی گزار رہے تھے مگر شبانہ کے سسرال والوں سے اس کی نہیں بنتی تھی اسے اکثر کسی نہ کسی بات پر  طعنہ دیا کرتے تھے ، شبانہ  کی سہیلی کے مطابق شبانہ سے بیتی رات میں اسکے سسرال والوں سے کسی بات کو لیکر کہا سنی ہوئی تھی ،اج صبح شبانہ پھندے پر لٹکی ہوئی ملی ۔

 جسکی وجہ سے شبانہ کی موت خودکشی سے نہیں بلکہ قتل سے جوڑ کر لوگ دیکھ رہے جبکہ وہیں پولیس ابھی اس پورے معاملے میں واضح کوئی بیان نہیں دیا ہے بلکہ  پولیس   پورے معاملہ کو  مشکوک نگاہ سے  دیکھ رہی ہے  پولیس نے کہا جب تک پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہ آجائے تب تک کچھ کہا نہیں جاسکتا یہ قتل ہے یا خودکشی ،وہیں پر لڑکی کے والدین  اس پورے معاملے کو قتل سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں ،اس درد ناک حادثے سے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad