وزیر اعلی یوگی کا محمد شمیع کی بہترین کارکردگی پر بڑا تحفہ۔گاوں میں بنے گا اسٹیڈیم
امروہہ: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 17نومبر 2023) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کرکٹ ورلڈ کپ میں محمد شمیع کی شاندار کارکردگی پر انہیں تحفہ دے سکتے ہیں۔ امروہہ میں شمیع کے گاؤں سہس پور علی نگر میں ایک منی اسٹیڈیم بنانے کی تجویز دی ہے۔
منی سٹیڈیم بنانے کے لیے زمین کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے لیے سی ڈی او سمیت بلاک کے افسران نے گاؤں کا دورہ کیا۔ اس کے لیے پنچایت نے ایک تجویز تیار کر کے انتظامیہ کو سونپ دی تھی۔ منی اسٹیڈیم کی خبر سے گاؤں والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
شمیع نے ورلڈ کپ میں چھ میچوں میں 23 وکٹیں حاصل کی ہیں جس میں وہ تین بار پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 10.9 ہے جو حیران کن ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں انہوں نے سات وکٹیں حاصل کیں جو ان کی بہترین کارکردگی کی دلیل ہے۔
حیرت انگیز گیند بازی
یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی گیند باز نے ون ڈے میچ میں سات وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شمیع کو اس شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ دیا گیا۔ شمیع کو بھارت کے ابتدائی میچوں میں موقع نہیں ملا لیکن اس کے بعد جب انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تو انہوں نے حیرت انگیز بولنگ کی۔
شمیع نے میچ کے بعد کہا، ''میں اپنے لیے موقع کا انتظار کر رہا تھا۔ میں نے دھرم شالہ میں اپنی واپسی صرف نیوزی لینڈ کے خلاف کی۔ ہم حالات کو لیکر کے بہت بات کرتے ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ گیند کو پچ کرانا اور نئی گیند کے ساتھ وکٹ لینا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہندوستان کو سیمی فائنل میں جیتنے پر شمیع نے کہا کہ مجھے بہت اچھے سے احساس ہے ۔
گزشتہ دو ورلڈ کپ میں ہم سیمی فائنل میں ہارے تھے۔ کوئی نہیں جانتا کہ آپ کو دوبارہ ایسا موقع کب ملے گا اس لیے ہم اس بار کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔ ہم اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے تھے۔ واضح رہے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی نے محمد شمیع کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے تیز بالر محمد شمیع کے گاؤں میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا ہے وزیر اعلی کے اس اعلان سے شمیع کا پورا گاؤں جشن میں ڈوب گیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں