جامعہ گروپ آف ایجوکیشن کے صدر مولانا انوار قاسمی ریاستی سکریٹری نامزد
جونپور: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 1اکتوبر 2023) جامعہ گروپ آف ایجوکیشن کے چیئرمین مولانا انوار احمد قاسمی کو کانگریس پارٹی جونپور کے قدآور لیڈران کی موجودگی میں آج اتر پردیش کے اقلیتی محکمہ میں ریاستی سکریٹری کے طور پر مولانا انوار قاسمی کو نامزد کیا گیا ہے۔
ریاستی چیئرمین اقلیتی محکمہ شاہنواز عالم نے تقرری کا خط سونپتے ہوئے کہا کہ مولانا انور احمد قاسمی سے کانگریس پارٹی کو مزید تقویت ملے گی معاشرے اور تعلیم کے میدان میں مولانا کا تعاون قابل ستائش رہا ہے، ایسے میں اقلیتی طبقہ کو کانگریس پارٹی سے جوڑنے میں مولانا کا رول بہت اہم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مولانا کانگریس پارٹی کی قومی صدر ملیکا ارجن کھرگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے خوابوں اور جدوجہد کو آگے بڑھانے کا کام پوری لگن اور ایمانداری کے ساتھ کریں گے۔
مولانا انوار احمد قاسمی نے کہا کہ میں اپنے سرکردہ قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جس طرح مجھ پر اعتماد ظاہر کیا اور مجھے اتنی بڑی ذمہ داری سونپی، میں اسے پوری ایمانداری کے ساتھ نبھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی کی جانب سے اقلیتی برادری کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حکومت کی طرف سے انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، ایسے میں اقلیتی برادری امید بھری نظروں سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی طرف دیکھ رہی ہے، آج اگر کوئی اقلیتی برادری اور ان کے حقوق کی لڑائی کی بات کرتا ہے تو وہ صرف راہل گاندھی ہیں انہوں مزید کہا کانگریس پارٹی جونپور کے صدر فیصل حسن تبریز اور اقلیتی کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری پرویز عالم بھٹو صاحب کے بار بار ملنے اور ذہن سازی کرنے سے مجھے یہ احساس ہوا کی اگر ہمیں کوئی انصاف دلا سکتا ہے تو صرف کانگریس پارٹی ہے اس لئے ہمنے کانگریس پارٹی میں رہ ہر کام کرنا ہے۔
اس موقع پر نیشنل کوآرڈینیٹر شمیم خان، ہمام وحید، سابق اقلیتی ضلع صدر جونپور محمد اعظم خان، راشد کمال وغیرہ خاص طور پر موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں