تازہ ترین

بدھ، 1 نومبر، 2023

اعظم گڑھ پولیس نے حافظ پور کے نوجوان کو بائیک چیکنگ کے دوران کیا گرفتار!

اعظم گڑھ پولیس نے حافظ پور کے نوجوان کو بائیک چیکنگ کے دوران کیا گرفتار!
اعظم گڑھ: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 31 اکتوبر 2023) پولیس آفیسر پردیپ کمار راہی اپنے ساتھیوں کے ساتھ گاؤں دلوری میں گاڑی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روک کر اسکی  گاڑی کی تفتیش کی تفتیش کے دوران   اس کے پاس سے ایک پستول 315 بور اور 2 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ 

 برآمدگی کی بنیاد پر ملزم اربند یادو ولد بابو لال یادو رہائشی  حافظ پور ، ضلع اعظم گڑھ کو صبح 11بجکر 35 منٹ پر گرفتار کرلیا گیا ،گرفتاری اور برآمدگی کی  بنیاد پر کئی دفعات کے تحت ایف آئی آر   درج کرکے ملزم کا چالان کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا۔


 ملزم اربند یادو کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام کچھ اس طرح سے ہیں - ایس ایچ او پردیپ راہی، پولیس کانسٹیبل دھیرج پٹیل ،پولیس  کانسٹیبل ابھیشیک  تھانہ رانی کی  سرائے ضلع اعظم گڑھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad