لکھنؤ شہید پتھ پر درد ناک کار حادثہ ،کار سوار جاں بحق
لکھنؤ ۔اسماعیل عمران ( یو این اے نیوز 13اکتوبر 2023) کانپور کی طرف سے کمتا جانے والی چار گاڑیاں سمٹ بلڈنگ کے پاس آپس میں ٹکرا گئیں۔
جس کی وجہ سے ایک کار ٹرک کے نیچے آ گئی ۔ کار میں دو لوگ سوار تھے۔ جس میں ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں جمعہ کی صبح تقریباً 5.30 بجے شہید پتھ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔اس حادثے بری طرح زخمی ہونے والے ڈرائیور کو اسپتال لے جایا گیا۔
ٹکر اتنی زوردار تھی کہ گاڑی میں پھنسی لاش کو نکالنے کے لیے اسے کاٹنا پڑا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں