تازہ ترین

ہفتہ، 7 اکتوبر، 2023

ندوۃالعلماء میں سفر کا پہلا دن

ندوۃالعلماء میں سفر کا پہلا دن

         محمد انتخاب ندوی
ناظم تعلیمات مدرسہ خدیجہ الکبریٰ للبنات والبنین کدوا سنجھیلی پورنیہ 


   24/ستمبر/2023کی شب  دس بجے ٹرین بادشاہ نگر رکی،راقم اسٹیشن سے باہر نکلا،ٹیکسی بک کیا اور مادرعلمی ندوۃ العلماء میں حاضری ہوئی،رخ معہدالقرآن کی طرف تھا،اچانک مشفق ومربی حضرت مفتی وقاری ریاض مظاہری دامت برکاتہم العالیہ پر نظر پڑی دوڑ کر آگے بڑھا اور سلام عرض کرتے ہی قاری صاحب نے پہچان لیا اور معانقہ کرتے ہوئے فرمایا *ارے انتخاب کل ہی تمہاری ویڈیو کلپ دیکھ رہاتھا* نیز ہمت افزائی کے کلمات کہے دل خوشی سے جھوم اٹھا،قیام معہدالقرآن میں کرنے کو ترجیح دی،کیوں کہ اسی ہاسٹل میں عالیہ ثانیہ وثالثہ کے وہ حسین لمحات گزرے ہیں۔

 جن میں حضرت مولانا ابراہیم ندوی رح ،حضرت مولانا ڈاکٹر فرمان نیپالی استاذادب وتفسیر ندوۃ العلماء واستاذالقراء حضرت قاری ومفتی ریاض احمد مظاہری کی پیہم شفقتیں وعنایتیں اور شب وروز کی توجہات شامل حال رہیں،جن کی ہمت افزائی نے قلم پکڑنا سکھایا،بعد نماز فجر کی خصوصی نشستوں نے عربی بولنے کی مشق کرائی.


 *بہرکیف*  جوں جوں طلبہ کو راقم کی حاضری کی خبر ملتی رہی ملاقات نیز طویل گفت وشنید کا دور چلتا رہا،ڈیڑھ یوم کی مسافت سفر نے جسم وتن کو بوجھل بنادیا تھا،آخرکار عشائیہ کے بعد نیند کی آغوش میں چلا گیا،صبح ہوئ،نماز فجرادا کی، بعدازتلاوت آرام کیا پھر مولانا آزاد یونیورسٹی کی شباب میں موجود برانچ میں ہورہے گریجویشن کے امتحانات کی تیاری کرنے لگا،بعد نماز ظہر امتحان گاہ میں شرکت کی،بعد نماز عصر طلبہ کی معیت میں ندوہ کی مارکیٹ کا رخ کیا جہاں ایک طرف چاۓ کا دور چل رہا تھا وہیں دوسری طرف طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لے رہا تھا،اور ہر کی محنتوں کو سن سن کر دل باغ باغ ہو رہا تھا۔۔۔۔۔


دارالعلوم ندوہ العلماء کے شیخ الحدیث سے ملاقات ۔۔۔۔۔جاری

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad