تازہ ترین

جمعرات، 5 اکتوبر، 2023

راشٹریہ علماء کونسل کے پندرہویں یوم تاسیس کے موقع پر بی جے پی اور اپوزیشن پر جمکر برسے عامر رشادی !

راشٹریہ علماء کونسل کے پندرہویں یوم تاسیس کے موقع پر بی جے پی اور اپوزیشن پر جمکر برسے عامر رشادی !

لکھنؤ ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 4اکتوبر 2023)بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے بعد ہر ظلم  کے خلاف آواز بلند کرنے اور مظلوموں کو انصاف دلانے کےلئے جدو جہد کے  میدان عمل میں آنے والی پارٹی راشٹریہ علماء کونسل کا آج راجدھانی لکھنؤ میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ ہزاروں کارکنوں کے بیچ پندرہواں یوم تاسیس کا پروگرام منایا گیا ۔

پروگرام میں پارٹی کے قومی صدر مولانا عامر رشادی نے ملک کے کئی صوبوں سے آئے ہوئے پارٹی کے عہدے داروں اور کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے ملک کے اقتدار پر قابض بھارتیہ جنتا پارٹی کو جمکر تنقید نشانہ بنایا ،اسکے علاوہ عامر رشادی نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا۔مسلمان اپنے وجود کے لیے جدو جہد کررہا ہے ۔

،ان کےلئے نہ تو این ڈی اے میں کوئی جگہ ہے اور نہ ہی اپوزیشن انڈیا میں ۔ مولانا  رشادی نے کہا کی ایک پارٹی مسلمانوں کو  خوف دیکھا کر نفرت کی دوکان چلا رہی ہے تو دوسری طرف مسلمانوں کو خوف دیکھا کر محبت کی دوکان چلا رہی ہے ۔راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر عامر رشادی نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی کے این ڈی اے میں مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، لیکن کیا اپوزیشن کے انڈیا میں بھی مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ ہے ؟ عامر رشادی نے کہا مسلمان خوف اور نفرت کی دونوں دوکان کے بیچ اپنا وجود شناخت ،لباس اور عزت بچانے کی جدو جہد کررہا ہے 


،اسکے علاوہ عامر رشادی نے ملک کے کئی صوبوں سے آئے ہوئے سبھی کارکنوں کو پارٹی کی پندرہ سال جدو جہد اور اسکی قربانیوں کا خاص طور پر ذکر کیا اور کہا راشٹریہ علماء کونسل ہمیشہ خدمت خلق کے لیئے کمر بستہ رہی ہے اور آگے بھی رہیگی چاہے  اس کے لیے کتنی بھی قربانیاں دینے پڑے ،عامر رشادی نے کہا کسی بھی قوم کے عروج کے لیے تین شخصیات کا ہونا ضروری ہے اگر یہ  نہیں ہے  تو وہ قوم زوال کا شکار رہے گی ۔


 1مذہبی ، 2سایسی ،3 دانشور ان تینوں کی بنیاد پر قوم کے عروج کی دیوار کھڑی رہیگی ۔عامر رشادی نے پارٹی کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی ،اعظم گڑھ جونپور کے علاوہ ملک بھر میں پچھلے پندرہ سالوں میں مسلما نوں پر  ہونے والے ظلم کے خلاف جدو جہد کرنے کی داستان بھی بیان کی کارکنوں کو پارٹی کے حالات سے بھی  واقف کرایا کن کن پریشانیوں کا پارٹی کے لوگوں کو سامنا کرنا پڑا ، عامر رشادی نے کہا کی حکومت کے نوکر شاہوں کی دھمکیوں کے سامنے ایک اللہ پر بھروسہ رکھنے والا کبھی نہیں جھکا ،کیونکہ مجھے اپنے اللہ پر پورا بھروسہ ہے ،اللہ ہی عزت دیتا ہے ۔

،اگر میں چاہتا 2009 میں ایم پی ۔ودھایک بن جاتا ،کسی کو خوش کرکے لیکن جہاں ہماری قوم کا سر جھک جائے ایسی عزت پر ہم لعنت بھیجتے ہیں ، عامر رشادی نے تقریباً 55منٹ اپنی پارٹی کے کارکنوں کو خطاب کیا اور پارٹی کے لیڈران اور کارکنوں میں چند  اشعار کے ذریعے حوصلہ اور ہمت بھرنے کی کوشش کی ۔ 


ہر قوم کے لوگوں کو آپس میں ملا دینگے ،
ہم لوگ تعصب کی دیوار گرا دینگے ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الخ 
اس ملک کی عزت پر آنچ آئی اگر عامر 
سر پہلے بھی کٹایا ہے سر اب بھی کٹا دینگے
اس کے علاوہ ریاستی صدر انل سنگھ پارٹی کے قومی ترجمان طلحہ رشادی ،حذیفہ رشادی  ،نور الھدی وغیرہ نے کارکنوں سے خطاب کیا ۔پروگرام کے ختم ہونے کے بعد پارٹی کے قومی صدر عامر رشادی نے میڈیا سے بھی  گفتگو کی ۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad