خون عطیہ تحریک کے روحِ رواں ذاکر حسین ہونگے ایوارڈ سے سرفراز
نئ دہلی،(یواین اے نیوز 3اکتوبر 2023) خون عطیہ تحریک کے روحِ رواں اور الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین کو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایک فلاحی تنظیم ایوارڈ سے نوازے گی۔
اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے الفلاح فاؤنڈیشن کے معراج خان نے بتایا کہ اتر پردیش میں سرگرم ایک فلاحی تنظیم جناب ذاکر حسین کو خون عطیہ کے میدان میں ان کی اب تک خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازے گی۔
واضح رہے کہ پیشے سے صحافی اور سماجی کارکن ذاکر حسین کے ذریعہ قیام میں آئ الفلاح فاؤنڈیشن نے چار سال کے عرصہ میں چھ سو زائد مریضوں کو مفت خون مہیا کرایا ہے۔اس سے قبل 2018 میں ذاکر حسین کو قومی دارالحکومت دہلی میں بہادری کے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ برس کچھ علاقائی تنظیمیں ذاکر حسین کو ایوارڈ سے سرفراز کر چکی ہیں۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے عہدیداران و کارکنان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے الفلاح فاؤنڈیشن اور ذاکر حسین کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں