علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علم حنظلہ اعظمی کی زہریلے سانپ کے کانٹے سے حالت نازک
اعظم گڑھ ۔(یو این اے نیوز 3اکتوبر 2023)
اعظم گڑھ کے رہائشی حنظلہ اعظمی کو کل رات زہریلے سانپ کے کانٹے کی وجہ سے انکی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔محمد حنظلہ اے ایم یو کے گیارہویں جماعت کے طالب علم ہیں ۔
جنہیں کل رات علامہ اقبال ہاسٹل میں ایک نہایت زہریلے سانپ نے کاٹ لیا جسے موقع پر ہی مار دیا گیا ۔ حنظلہ کی حالت بہت نازک ہے اے ایم یو میڈیکل کالج نے فورٹیز اسکاٹ اوکھلا ہاسپیٹل میں ریفر کر دیا ہے ۔
تمام قارئین اس بھائی کے لئے دعا کیجئے اللہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اس چشم و چراغ کو روشن رکھے اور اسے صحت کاملہ نصیب فرمائے۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں