تازہ ترین

اتوار، 29 اکتوبر، 2023

بھارتیہ جنتا پارٹی کے نزدیک قانون نام کی کوئی چیز نہیں،مودی حکومت ہندو مسلم اتحاد کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔افتاب خان

ہندوستانی اتحاد بی جے پی، ای  ڈی، سی بی آئی اور آئی ٹی سے   لڑ رہا ہے الیکشن: سراج مہندی
بھارتیہ جنتا پارٹی کے نزدیک قانون نام کی کوئی چیز نہیں،مودی حکومت ہندو مسلم اتحاد کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔افتاب خان

 جونپور۔ اسماعیل  عمران (یو این اے نیوز 28 اکتوبر 2023)  ہفتہ کو شہر کے رو ہٹہ میں واقع ایک شادی ہال میں انڈیا الائنس کی جماعتوں کا سابق ایم ایل سی سراج مہدی کے صدارت میں پروگرام منعقد ہوا 
پروگرام میں بی جے پی کی مرکزی حکومت کو آئندہ عام انتخابات میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور عوامی مسائل پر تحریک چلانے کی حکمت عملی پر گیارہ رکنی کمیٹی بنائی گئی۔ 

 جس میں انڈیا الائنس کی تمام پارٹیاں ۔ متحد ہوکر بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی   وجہ سے ملک کا بیڑا غرق کرنے کی بات کو لیکر عوام تک جائینگی۔
 
  صحافیوں سے گفتگو کے دوران این سی پی  اقلیتی سیل کے قومی صدر حاجی سراج مہندی نے کہا کہ بی جے پی حکومت انڈیا الائنس کی تشکیل سے گھبرائی ہوئی ہے  اس کی زندہ مثال پانچ اسمبلی حلقوں کے انتخابات میں واضح طور پر نظر آرہا ہے ۔ 


 لوگ دیکھ رہے ہیں کہ جس طرح انڈیا الائنس بی جے پی کے ساتھ ای ڈی، سی بی آئی اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ  سے الیکشن لڑ رہا ہے۔  راجستھان اور مدھیہ پردیش میں ای ڈی کے چھاپے اور کارروائی اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ مرکز کے مودی
 حکومت کی الٹی گنتی اب شروع ہو چکی ہے کیونکہ یہ حکومت تمام معاملات میں ناکام ہو رہی ہے۔

 کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر آفتاب خان نے  کہا کی مودی حکومت قانون کو توڑنے  کا کام کررہی ہے ملک میں ہر طرف بھارتیہ جنتا پارٹی ہندو مسلمان کرنے میں لگی ہوئی ہے نفرت کا سہار لیکر مک کے جمہوری نظام کو تباہ وبرباد کررہی ہے آفتاب خان نے مزید کہا کہ ایک طرف عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہے اور دوسری طرف مودی اینڈ کمپنی صرف ہندو مسلم کرنے میں لگی ہوئی ہے ،مہنگائی سے ملک کا کسان بھوکا مر رہا ہے ،نوجوان نوکری کے بغیر در بدر دھکا کھا رہا ہے ۔


 مرکز کی مودی حکومت اس سے توجہ ہٹانے کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کر رہی ہے۔ افتاب خان  نے کہا کہ انڈیا الائنس پوری طرح سے مظبوط ہے اور یہ اتحاد پوری طاقت کے ساتھ 2024کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کا کام کریگا ۔


 سینئر لیڈر راجیش سنگھ نے کہا کہ  2024 میں انڈیا اتحاد کی مرکز میں حکومت بننے جارہی ہے ۔ اس لیے بی جے پی کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔


انہوں  نے کہا پوری جماعتیں متحد ہیں اور بی جے پی کو مرکزی حکومت سے بے دخل کرنے کے لیے تیار ہیں۔اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہے  کیونکہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اج کسان پریشان ہیں۔  نوجوان بے روزگار ہیں، مزدوروں کے پاس کوئی کام نہیں ہے اور مرکز کی مودی حکومت صرف جھوٹے وعدے کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

  اس سے قبل میٹنگ میں کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر جئے پرکاش سنگھ کامریڈ، کانگریس کے نگر  صدر وشال سنگھ حکم،  کلپ ناتھ گپتا، کرن شنکر رگھو ونشی، آر ایل ڈی ضلع صدر ڈاکٹر ستیندر سنگھ، ایس پی لیڈر نیرج یادو، راج ناتھ یادو ، حسام الدین شاہ، راجیندر یادو ٹائیگر اور دیگر انڈیا اتحاد الائنس کے لیڈران موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad