تازہ ترین

جمعرات، 26 اکتوبر، 2023

دارالعلوم فیض محمدی میں طلباء کے مابین '' ریس وکبڈی مقابلہ ،،کا انعقاد

دارالعلوم فیض محمدی میں طلباء کے مابین '' ریس وکبڈی مقابلہ ،،کا انعقاد
    مہراج گنج: عبیدالرحمن الحسینی (یو این اے نیوز 26اکتوبر 2023) دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں ادارہ کے طلباء کے مابین'' کبڈی وریس،، کا ایک شاندار مقابلہ ادارہ کے مہتم مولانا محی الدین قاسمی ؔ ندویؔ کی قیادت میں منعقد ہوا ،جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر رکن شوریٰ عبد الغنی عرف فینسی کے صاحبزادے بھائی محمود نے شرکت کی۔

     دارالعلوم فیض محمدی کے ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندویؔ نے اپنے آن لائن پیغام میں کہا کہ: ادارہ اگر ایک طرف طلباء کی تعلیمی وتربیتی نگرانی پر اپنی نظر رکھتا ہے تو دوسری طرف ان کی حفظان صحت پر بھی پوری توجہ دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ'' شعبہ صحت ،،کے زیر اہتمام ادارہ کے کیمپس میں جسمانی ورزش کے لئے متعدد قسم کی مشقوں کا یومیہ معقول انتظام ہوتا ہے۔ جس میں طلبا ماہر اساتذہ کی نگرانی میں جسمانی ورزش کرتے ہیں۔ 


آج کے مقابلہ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کیلئے ہم اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور مبارکبا دپیش کرتے ہیں۔

    کبڈی مقابلہ کا آغاز فیتہ کاٹ کر مہمان خصوصی جناب بھائی محمود نے کیا جب کہ کھیل شروع ہونے سے قبل مہتمم ادارہ مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے کبڈی اورو رزشی کھیلوں کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ: جسمانی ورزش کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے، 

کھیل کود اور کبڈی سے انسانی دماغ کی نشو ونما ہوتی ہے اورانسان چاق وچوبند رہتا ہے۔ بدقسمتی سے آج کل نئی نسل کی توجہ کھیلوں سے ہٹ کر اسمارٹ فون ، فیس بک ، وہائٹس ایپ ، اور ویڈیو گیمز پر ہوگئی ہے، جس کے مضر اثرات ان کی صحت پر مرتب ہورہے ہیں۔ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی آگے بڑھنے اور قسمت سنوارنے کی ضرورت ہے۔


    مقابلہ میں ایک سو بیس طلبا نے حصہ لیا، ہر ایک نے اپنے اپنے جوہر وکمال کا مظاہرہ کیا، ان میں سے ہر ایک نے اپنے پالے میں کامیابی کو لانے کی بھر پور جدوجہد کرتے ہوئے امتیازی پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کی، مگر ریفری حافظ ذبیح اللہ اور راحت علی کے فیصلہ کے بعد کبڈی مقابلہ ریڈ ہاؤس میں پہلی پوزیشن عبد الحسیب، دوسری پوزیشن محمد فرحان اور تیسری پوزیشن محمد عثمان نے جبکہ گرین ہاؤس میں پہلی پوزیشن علی حسین، دوسری پوزیشن عبد الباسط نے اور ریس مقابلہ ریڈ ہاؤس میں پہلی پوزیشن محمد عرفان، دوسری پوزیشن محمد تعمیر، تیسری پوزیشن محمد ناصر اور گرین ہاؤس میں پہلی پوزیشن محمد فرحان، دوسری پوزیشن محمد سراج، و تیسری پوزیشن متین الحق نے حاصل کی ۔ 


اختتام پر فاتح ٹیم کو اساتذہ کرام ومہمان خصوصی کے ہاتھوں ، دیوار گھڑی، کلائی گھڑی، میڈل جب کہ تمام شرکاء کو قلم دیکر حوصلہ افزائی کی گئی۔


 واضح رہے کہ مجمع کی دلچسپی بڑھانے و کھلاڑیوں کے حوصلوں میں جان پیدا کرنے کی خاطر رواں تبصرہ کرتے ہوئے کمنٹری کا اہم فریضہ مفتی احسان الحق قاسمی نے انجام دیئے ۔ 


    مقابلہ کے اختتام پر ناظر عام مفتی آصف انظار ندوی، ناظم تعلیمات ڈاکٹر ملک عزیر احمد ندوی، اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ طلباء کے مابین کھیل، کود کے پروگرام سے ان کی نہ صرف فیزیکلی فٹنس آتی ہے، بلکہ ان کے قوت فہم کے دائرہ کی وسعت اور عقل ودانش میں تازگی نصیب ہوتی ہے۔ جس کے سہارے وہ تعلیمی میدان میں بڑی تیز گامی کے ساتھ آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔


 اس موقع پر طلبہ وطالبات، ان کے سرپرستان کے علاوہ اساتذہ کرام بالخصوص مولانا وجہ القمر قاسمی، ڈاکٹر محمد اشفاق قاسمی، مولانا محمد سعید قاسمی،وجے چوبے، مولانا شکراللہ قاسمی، بھاگیرتھی یادو، مولانا ظل الرحمان ندوی، مولانا محمد یحیٰ ندوی، حافظ وسیم احمد ، حافظ ذبیح اللہ، حافظ عبداللہ، حافظ محمد ناظم حلیمی، ماسٹر محمد عمر خان، ماسٹر جاویدا حمد، ماسٹر فیض احمد، ماسٹر جمیل احمد، ماسٹر ہردیا نند کشواہا، ماسٹر عصب الدین، وغیرہ موجودتھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad