تازہ ترین

اتوار، 22 اکتوبر، 2023

بابا اسپائیڈر بہترین یوٹیوبر و رسوٹر __

بابا اسپائیڈر بہترین یوٹیوبر و  رسوٹر __

روئے سخن آپ کے اور ہمارے عزیز Ṩṗïďệŕ Baba  ہیں میں نہیں جانتا بابا کے عہد ماضی کے بارے میں لیکن اب بابا کیا ہیں یہ پورا سوشل میڈیا بخوبی جانتا ہے ۔


دور حاضر میں اعداء اسلام اور Islamophobia کے اضافہ میں سب سے بڑا دخل سوشل میڈیا کا ہے جو کج فہم کم عقل اور لاعلم لوگوں کی ذہن سازی میں نہایت موثر ہے اور اسکا اصل حق یہی ہے کہ جس راہ سے غلاظت انڈیلی جائے  تو اس فتنہ کی سرکوبی بھی اسی راہ سے ہونی چاہئے ۔


ہمارے یہاں ایسے لوگ تو ماشاءاللہ موجود ہیں جو حریف کو سلیقہ اور تہذیب سے جواب دیتے ہیں اور انکا انکی معتبر کتابوں سے رد کرتے ہیں لیکن جب گوبر کا اثر دماغ تک پہنچ جائے تو لوگوں کو عزت راس نہیں آتی تو انکے لئے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو بنا لکڑی کے مخصوص جگہ میں آگ لگاسکے ۔


اسی سلسلہ کی ایک بہترین و یکہ تاز تصویر بابا اسپائیڈر کی ہے جو حقیقتا ان لوگوں کو روسٹ کررہے ہیں جن کی ویڈیوز دیکھ کر ہم سرخ ہوجاتے ہیں اور  اسلاموفوبیا ان کی زندگی کا حصہ ہے جو معصوم اور لاعلم مسلمانوں کی اپنی ویڈیوز اور پیغامات کے ذریعہ ذہن سازی کررہے ہیں اور امن پسند غیر مذہبی لوگوں کو اسلاموفوبیا پر برانگیختہ کررہے ہیں ان کو  انکی ہی زبان میں سمجھانے والے شخص کا نام  بابا اسپائیڈر ہے ۔


 میں ایک عرصہ دراز سے اس فکر و تامل میں شش و پنچ کا شکار ہوا کہ کیری مناٹی و دیگر روسٹر کٹر سنا تنی ہیں اور انکا روسٹ بھی کونٹینٹ پر ہوتا ہے لیکن کوئ ایسا نہیں ہے جو خان سر ، روبیکا لیاقت ، شبنم شیخ ، دھیریندر شاستری ، پایل روہاتگی ، لوکیش منی ، وسیم رضوی ، نرسنگھا نند ، جیسے اعدا اسلام کا بہترین رد کرسکے  پھر جب بابا کے بارے میں مجھے علم ہوا تو متواتر ان لوگوں پر ویڈیوز کو نظر نواز ہوتے دیکھتا گیا جو جو سوشلسٹ اس وقت مسلمانوں کے خلاف زبان دراز ہیں اور طرح طرح کی انگشت نمائی کررہے ہیں جن سوشلسٹوں کے پھیلتے ہوئے فتنہ کو دیکھا اور آرزو ہوئ کہ کاش کوئ ہو جو اسکا مداوا کرتا چند ہی روز بعد بابا کا بہترین روسٹ اس پر دیکھ کر دیدہ و قلب کو راحت کا سامان میسر ہونے  لگا  ۔ 


چنانچہ آپ بھی لطف اندوز ہو Baba spider کی ویڈیوز سے اور حامیین میں اپنا شمار درج کرائیں ۔

ع
کہ درسلک خریدارنش باشم

خدا اقبال بلند کرے اور ہمیشہ اسی طرح ہماری طرف سے مدافع بنائے رکھے ۔
سمرہ عبدالرب

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad