تازہ ترین

جمعہ، 13 اکتوبر، 2023

رام اللہ میں اسرائیلی گولیوں سے ایک فلسطینی نوجوان شہید!

رام اللہ میں اسرائیلی گولیوں سے  ایک  فلسطینی نوجوان شہید!

 رام اللہ، اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 13اکتوبر 2023) جمعہ کی صبح، فلسطینی وزارت صحت نے نوجوان سلیمان فرید ملصہ (24 سال) کی موت کا اعلان کیا، جس کے سر میں گولیاں لگنے سے وہ بری طرح سے زخمی ہو گیا تھا ، وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ شہر کے مغرب میں واقع گاؤں دیر ابزیغ میں حالات کشیدہ ہیں۔


 فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے دیر ابزیغ گاؤں میں ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں مصلح نامی نوجوان زخمی ہوا تھا اور اسے رام اللہ کے فلسطینی میڈیکل کمپلیکس میں  اعلاج کے لیے لے جایا  گیا تھا جہاں پر اس نے اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔ وہاں کی  حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


 بعد ازاں قابض پولیس اور فوجی دستوں نے دیر ابزیغ اور کفر نیمہ کے دیہات کو ملانے والی سڑک کو بند کردیا۔


 نوجوان مصلح کی شہادت کے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف گذشتہ ہفتے کے روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے اور 650 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 210 زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زخمی اور شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضا فہ ہورہا ہے۔


خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر چھ روز سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک ڈیڑھ ہزار فلسطینی شہید اور چھ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad