تازہ ترین

جمعرات، 12 اکتوبر، 2023

موجودہ ہندوستان میں اپنے بچوں کو دین سکھانا نہایت ضروری جامعہ ابراہیمیہ ام الہدیٰمیں ششماہی امتحان کے موقع پر علماء کا بیان

موجودہ ہندوستان میں اپنے بچوں کو دین سکھانا نہایت ضروری  جامعہ ابراہیمیہ ام الہدیٰمیں ششماہی امتحان کے موقع پر علماء کا بیان  


 کشن گنج، پوٹھیا 11/ اکتوبر (نامہ نگار) جامعہ ابراہیمیہ ام الہدیٰ نور نگر گیراماری پوسٹ چھترگاچھ میں طلبہ کا ششماہی امتحان بحسن و خوبی انجام پایا، جس کے لیے مولانا مفتی تنویر عالم قاسمی استاذ حدیث ادارہ فیض القرآن ٹھکری باڑی اور مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی صوبائی جنرل سکریٹری مجلس احرار اسلام کو مدعو کیا گیا، دونوں ممتحنین نے طلبہ کے امتحان کی کیفیت میں مدرسہ ہٰذا کی تعلیم پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ مدرسہ ابھی اپنے دور آغاز سے گزر رہا ہے، ایسے میں مدرسہ ہٰذا کی اطمینان بخش تعلیمی کیفیت ادارے کے لیے خوش آئند ہے۔ اس موقع پر مولانا غلام مصطفی قاسمی مہتمم مدرسہ ہٰذا اور مولانا شکیل احمد مظاہری ناظم مدرسہ ہٰذا نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح بہتر تعلیم ہے، ہمارے اساتذہ من لگاکر پڑھاتے ہیں اور مکمل وقت دیتے ہیں۔ ممتحنین نے بتایا کہ طلبہ کو جو نورانی قاعدہ سے لے کر قرآن مجید تک بہتر انداز میں پڑھایا جارہا ہے،

قواعد، مخارج اور ادائیگی کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ ساتھ ہی کلمہ، نماز، دعائیں اور احادیث بھی یاد کرائی جارہی ہیں،نیز طلبہ کو ہندی، انگلش اور حساب کی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔اللہ پاک اس مدرسے کو دن دونی رات چوگنی ترقیات سے نوازے۔ آمین!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad