تازہ ترین

بدھ، 18 اکتوبر، 2023

غزہ کے الاہلی عرب ہسپتال پر اسرائیلی بمباری، 500 سے زائد افراد شہید


غزہ کے الاہلی عرب ہسپتال پر اسرائیلی بمباری، 500 سے زائد افراد شہید
غزہ ۔ (یو این اے نیوز 17اکتوبر 2023)

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے الاہلی عرب ہسپتال کے احاطے میں بمباری کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں
وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے ہسپتال کو نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے۔


اسرائیلی فوج کے مطابق وہ اس حملے کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ہسپتال پر حملے کے بعد منظر عام پر آنے والی تصاویر میں بڑے پیمانے پر آگ، تباہی اور زمین پر بکھرے انسانی اعضاء نظر آرہے ہیں۔


فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے حملے پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک تین ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad