الفاروق پبلک اسکول مہذب پور اور الفلاح فاؤنڈیشن کے اشتراک سے نٹ بستی میں پروگرام 17 اکتوبر کو
نٹ مسلمانوں کو تعلیم سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت:ڈاکٹر ذیشان
آعظم گڑھ،)یو این اے نیوز 15اکتوبر 2023)نٹ مسلمانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں الفلاح فاؤنڈیشن اور الفاروق پبلک اسکول کے اشتراک سے آئندہ 17 اکتوبر یعنی سر سید ڈے پر موضع سیدھا سلطان پور نٹ بستی میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جس میں الفاروق پبلک اسکول کے مینیجر ڈاکٹر ذیشان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے،ان کے علاوہ الفلاح فاؤنڈیشن کے دیگر عہدیداران اور کارکنان پروگرام میں شرکت کر نٹ بچوں کو تعلیم کی راغب کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس بات کی جانکاری الفاروق پبلک اسکول کے محمد طلحہٰ نے دی۔اس موقع پر ڈاکٹر ذیشان نے کہا کہ نٹ مسلمانوں کو تعلیم سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں