تازہ ترین

جمعرات، 7 ستمبر، 2023

نٹ مسلمانوں کی تعلیم کو لیکر ہم فکر مند ہیں:ذاکر حسین

نٹ مسلمانوں کی تعلیم کو لیکر ہم فکر مند ہیں:ذاکر حسین

آعظم گڑھ،(یو این اے نیوز 7ستمبر 3023) گزشتہ دنوں الفلاح فاؤنڈیشن کی ایک میٹنگ سیدھا سلطان پور نٹ بستی میں منعقد ہوئ،جس میں نٹ مسلمانوں کی تعلیم کے موضوع پر سنجیدہ گفتگو ہوئی۔


میٹنگ میں شریک الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے کہا کہ سیدھا سلطان پور نٹ بستی میں جلد ایک استاد کا انتظام کرکے تعلیم کا نظم کیا جائے،تاکہ دیگر طبقات کی طرح نٹ بچے بھی تعلیم سے آراستہ ہو سکیں۔


ذاکر حسین نے مزید کہا کہ اگر اس برادری پر محنت نہ کی گئ تو حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیش بانی ایک طویل عرصہ سے نٹ مسلمانوں کی تعلیم کو لیکر کوشاں ہیں۔منعقدہ میٹنگ میں حافظ نصراللہ،عبید،نسیم،شاہد،بلٹ،جاوید سمیت دیگر نٹ بستی کےلوگ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad