نئی دہلی ( یواین اے نیوز8ستمبر2023) شعیب الرحمن عزیز کی کتاب ”ہندوستان میں سلطنت مغلیہ دور “ اشاعت ثانیہ کا اجراءدہلی کے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے دفتر میں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر دہلی کے درجنوں اخبارات کے صحافیوں نے شرکت کی اور مو لف کو مبارکبادیںبھی پیش کیں ۔ جن میں خصوصی طور پر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی، اتر پردیش کے صدر اور روزنامہ پیغام مادر وطن کے ایڈیٹرمطیع الرحمن عزیز ،محمد مصطفی سینئر صحافی وایڈیٹر روزنامہ ملاپ نئی دہلی ، سیاسی تقدیر گروپ کے منیجر و ایڈیٹر روزنامہ سیاسی منظر ایاز احمد خان، روزنامہ نوائے ملک کے ایڈیٹر ارشد شریف ، ماسٹر ذاکر حسین ، سرودیہ بال ودیالیہ دہلی سرکار ، محمد ریحان مارڈرن اسکول آف لینگیوجیز، اطیع الدین وزیر آباد،عامر اختر چیف رپورٹر سیاسی تقدیر دہلی ، عتیق الرحمن سونیا وہار، عبد الرقیب وزیر آباد نے شرکت کی اور مو لف کو اپنی نیک خواہشات اور دعاؤں سے نوازا ۔
اس کتاب کے بارے بات کرتے ہوئے مو لف نے کہا کہ آج کے موجودہ حالات میں خصوصا سیاسی جماعتوں کا مغل بادشاہوں پر زبانی یلغار کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے مدارس ومکاتب میں زیر درس رکھنے کی ضرورت ہے،اور میںمکاتب و مدارس کے ذمے داران سے کتاب کو ہدیہ دے کر گزارش کروںگا کہ وہ اپنے مدارس و مکاتب میں اس کتاب کو زیر درس رکھیں ۔ مجھے امید ہے کہ تاریخ ہندوستان میں اس کتاب جیسی آسان، مختصر اور بہتر جانکاری کی کوئی دوسری کتاب موجود نہیں ہے جو بچوں کو آسانی سے سمجھ آ جائے اور انہیں یاد رکھنے میں بھی آسانی ہو۔ کتاب کی پہلی اشاعت میں جو خامیاں اور غلطیاں تھیں انہیں اشاعت ثانیہ میں دور کردیا گیا ہے۔
مو لف نے مزید بتایا کہ کتاب کی پہلی اشاعت کم تعداد میں ہوئی تھی جس کی وجہ سے کتاب اتنی تقسیم نہیں ہو پائی جتنی ہونی چاہئے تھی اور زیادہ تر لوگو ں کو مایوس ہونا پڑا ۔ لیکن اس بار ایسا نہیں ہے، الحمداللہ کتاب بڑی تعداد میں چھپی ہے اور جنہیں اس کتاب کو حاصل کرنا ہے وہ مکتبہ فہیم، مﺅ ناتھ بھنجن کے ذمے داران سے رابطہ کر کے کم قیمت میں اپنے گھر منگوا سکتے ہیں (رابطہ نمبر درج ذیل ہیں :9889123129،9336010224)۔
مو لف نے کہا کہ اس کتاب کی ترتیب کچھ اس طرح ہے کہ سب سے پہلے لوگوں کے تاثرات و مقدمہ رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ مغلوں کے دور میں ہندوستانی معیشت کا کیا حال تھا اچھے انداز میں ذکر کیا گیا۔ سلطنت مغلیہ کے تمام بادشاہوں یعنی ظہیر الدین محمد بابر سے آخری بادشاہ و مجاہد آزادی بہادر شاہ ظفرتک کا ذکر مختصراََ َاوراچھے انداز میں کیا گیا ہے۔ بر صغیر میں سلطنت مغلیہ کی تعمیر کردہ عمارات کی تفصیلات بھی ذکر کی گئی ہیں ، بادشاہوں کی بیگمات و اولاد کا مختصر تعارف بھی درج ہے۔ علاوہ ازیں سلطنت مغلیہ کے عروج وزوال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مختصر طور پر کہا جائے تو اس کتاب میں مغلیہ سلطنت کی تاریخ او ل تا آخر مختصراََذکر کی گئی ہے، اس کوپڑھنے کے بعد مغلوں کی بہت ساری جانکاریاںحاصل ہو جاتی ہے ۔اخیر میں مو لف نے اشاعت ثانیہ پر مکتبہ الفہیم ، مؤ ناتھ بھنجن کے ذمے ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں