تازہ ترین

منگل، 19 ستمبر، 2023

پیارے آقا حضرت محمدﷺ کی سیرتِ طبیہ کے پیام کو عام کرنے جمعیت علماء کاماریڈی کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں کو قطعیت

کاماریڈی (19/09/2023)حضور اکرمﷺ کو اللہ تعالی نے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، پیارے آقاﷺ  کی پیاری سیرت اور سنتوں کو ہم اپنی زندگیوں میں لائیں،پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے رحمت کے پیام کو عام کرنے جلسہاء پیام سیرت مصطفٰےصلی اللہ علیہ وسلم کا منعقد کرنے عامۃ المسلمین سے اپیل جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کا مشاورتی اجلاس حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ کی صدارت میں ضلعی دفتر جمعیۃ علماء کاماریڈی پر منعقد ہوا، جس میں موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں، نوح فسادات متاثرین کی امداد، امن وبھائی چارہ اور پیار ومحبت کی فضا کو عام کرنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے رحمت کے پیام کو عام کرنا قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا گیا حالات حاضرہ میں وٹر آ ئی ڈی کارڈ بنانے کے لئے شعور بیداری پیدا کرنے زمہ داران قوم سے اپیل کی گئی  جمعیت علماء کاماریڈی کے کارکنان بالخصوص محمد فیروز الدین پریس سیکریٹری صاحب محمد وسیع الدین محمد عبد الرحیم محمد شعیب خان وحافظ انتظار صاحب کے فرزند ودیگر احباب ووٹر آئی ڈی کارڈ کے سلسلے میں عوامی شعور بیداری کے ساتھ خدمت میں مصروف ہیں



مزید کام کو آگے بڑھانے  کے لیے دیگر احباب کو مزید علاقوں کی ذمہ داریاں دی گئیں،  اس کے علاوہ ضرورت مندوں کی مدد اور دیگر رفاہی فلاحی خدمات پر مشاورت ہوئی، مفتی عمران خان قاسمی کی قرأت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا، جبکہ حافظ محمد انتظار احمد صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیت علماء ضلع کاماریڈی نے دعاء کی، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری، حافظ محمد عبدالواجد علی خان سکریٹری، محمد فیروز الدین پریس سکریٹری، مولانا نظر الحق صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی،مولانا منظور مظاہری جنرل سکریٹری جمعیت علماء منڈل کاماریڈی شیخ اسماعیل صدر حلقہ بلال،  حافظ محمد انورمنیری ، شیخ غوث پاشاہ،شیخ فرید، مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری صدر جمعیۃ علماء میدک کے علاوہ اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad