اعظم گڑھ نیوز: داماد کے قتل میں ملوث سسر کو عمر قید
اعظم گڑھ ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 9ستمبر 2023) عدالت نے قتل کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد داماد کے قتل کے ملزم سسر کو عمر قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ یہ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 1 ستیش چندر دویدی نے جمعہ کو سنایا۔
استغاثہ کے مطابق کملیش بڑا گاؤں تھانہ جین پور کا رہائشی تھا کملیش کی شادی نیرو بنت جھنو رام سے ہوئی تھی، جو کنجرا دلشاد پور، تھانہ جین پور کی بیٹی ہے ۔
نیرو آرکسٹرا میں کام کرتی تھی، جس کو لے کر کملیش ناراض رہتا تھا۔ جب ناراضگی زیادہ بڑھنے لگی تو نیرو اور اس کے خاندان والوں نے کملیش کے خلاف جہیز کے لیے ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا۔
کملیش کا ایک گھر بڑا گاؤں سے تھوڑے فاصلے پر راجید پور میں تھا۔ 8 جون 2009 کی رات کملیش راجید پور میں واقع اپنے گھر سے بڑا گاؤں والے گھر آرہا تھا۔ گھر سے کچھ ہی فاصلے پر جھنو رام اور دو نامعلوم لوگوں نے کملیش کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
تفتیش مکمل کرنے کے بعد پولیس نے ملزم جھنو رام کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں بھیج دی۔ سرکاری وکیل جگدمبا پانڈے نے عدالت میں مدعی سمیت کل آٹھ گواہوں کو پیش کیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم سسر جھنو رام کو عمر قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں