تازہ ترین

پیر، 11 ستمبر، 2023

سرائے میر میں موبائل دکان سے نقدی سمیت موبائل چوری، چور پولس کی گرفت سے باہر!

سرائے میر (یواین اے نیوز11 ستمبر 2023) جمعہ کی رات چوروں نے سرائے میر تھانہ علاقہ کے شیروان بازار میں واقع موبائل شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں کی مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ ہفتہ کی صبح دکاندار کی اطلاع پر پولیس پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ دوسری جانب چوری کی واردات کے باعث مشتعل دکانداروں نے بازار میں پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیرواں گاؤں کے رہائشی مسیح اللہ کی عثمانیہ مسجد کے قریب موبائل کی دکان ہے۔ جمعہ کی رات وہ دکان بند کرکے گھر چلا گیا۔ رات میں چوروں نے شٹر کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور لاکھوں مالیت کا سامان لے گئے۔ دکان کے اندر لگے شیشے وغیرہ کو بھی نقصان پہنچا۔ ہفتہ کی صبح جب آس پاس کے لوگوں نے دکان کا تالا ٹوٹا اور شٹر کھلا دیکھا تو انہوں نے مسیح اللہ کو اطلاع دی۔


متاثرہ شخص کے مطابق کیش کاؤنٹر میں رکھے پانچ ہزار روپے کی نقدی کے علاوہ چوروں نے تین اینڈرائیڈ موبائل، پانچ چھوٹے موبائل، پانچ ایئر بڈز، سات بلیو ٹوتھ، سی سی ٹی وی کا ڈی بی آر، ٹی وی، مانیٹر اور ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان بھی چوری کر لیا۔ اطلاع ملنے پر یوپی ڈائل 112 کی ٹیم موقع پر پہنچی، جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور واپس چلی گئی۔


چوری کی اس واردات سے بازار والوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی غفلت کے باعث چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پولیس کی رات کی گشت بھی فی الحال بند ہے۔ جس کی وجہ سے چوری کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے رات کے وقت بازار میں پولیس گشت کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں تین دن بیت جانے پر بھی ابھی تک چوروں کا کوئی سراغ نہیں لگاپائی ہے پولس۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad