الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیراہتمام میٹنگ کا انعقاد
600 مریضوں کو مفت خون فراہم کرنے اور یوم تاسیس کی تیاری کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا اہتمام
اعظم گڑھ،محمد ثمر (یو این اے نیوز 4ستمبر 2023) آج الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیراہتمام 600 مریضوں کو مفت خون فراہم کرنے کے جشن اور 28 ستمبر کو تنظیم کے یوم تاسیس کی تیاری کے سلسلے میں۔
اعظم گڑھ کے گاؤں سنجر پور میں ایک شاندار میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر میٹنگ کے مہمان خصوصی الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے نعمان سنجری نے کہا کہ خون کی ضرورت پڑنے پر پہلے گھر والوں، رشتہ داروں سے خون کا عطیہ کروائیں۔
اگر ضرورت پوری نہ ہو تو الفلاح فاؤنڈیشن سے رابطہ کریں۔اس موقع پر میٹنگ کے مہمان خصوصی معاذ سنجری اور نصیب یزدانی نے الفلاح فاؤنڈیشن کی اب تک کی خدمات اور تنظیم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں شیبہ، ثمر، عرفات، آیان، ارحم اور معصوم سمیت تنظیم کے دیگر اراکین موجود تھے، اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے اراکین سے اپیل کی گئی کہ وہ 28 ستمبر یعنی یوم تاسیس کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں