بحرین میں دردناک سڑک حادثہ پانچ ہندوستانی جاں بحق
بحرین اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 3ستمبر 2023)بحرین میں ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پانچ ہندوستانی شہری ہلاک ہوگئے۔ مرنے والے بحرین کے شہر محرق کے نجی اسپتال کے ملازم تھے۔ حادثہ جمعہ کی رات پیش آیا۔
مرنے والوں میں سے چار شہریوں کا ہندوستان کی ریاست کیرالا سے ہے جنکی شناخت کوزی کوڈ کے رہنے والے وی پی مہیش، ملاپورم کے رہنے والے جگتھ واسودیون، تھریسور کے رہنے والے گیدر جارج اور تھریسر کے رہنے والے گیدر راگھو کے طور پر کی گئی ہے۔ پانچویں شخص کی ریاست تلنگانہ کے سمن راجنا کے طور پر ہوئی ہے
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ سلمہ آباد سے محرق شہر جارہے تھے۔ لاشوں کو سلمانیہ اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں