بی جے پی اقتدار میں اقلیتی سماج میں خاص طور پر مسلمانوں کو پریشان کیا جارہا ہے ۔حاجی اسرار
مین پوری ۔حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 27ستمبر 2023)سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے حکم پر چچا شیو پال سنگھ یادو کی سرپرستی میں ریاستی صدر نریش اتم پٹیل نے حاجی اسرار صدیقی کرھل والے مقیم حال دہلی کو ریاستی ورکنگ ایگزیکٹو کمیٹی میں ریاستی سطح پر سکریٹری کی ذمہ داری سونپ ہے
۔
اس موقعہ پر انہیں نے قومی صدر اکھلیش یاد کا شکریہ ادا کیا،اور انھونے مزید کہا کہ 2024 کے عام انتخاب میں سماجوادی پارٹی حکومت سازی میں اہم کردار نبھائے گی ،
ملک کے حالات سے پوری دنیا واقف ہے کہ اس بھاجپا حکومت نے ملک کی جمہوریت کے تانے بانے کو بہت نقصان پہنچا یا ہے، ملک کے اقلیتی طبقہ کو خصو صا مسلم سماج کو طرح طرح سے ستایا اورپریشان کیا جارہا ہے۔ 2024کا عام انتخاب ملک میں امن امان کی فضاء قائم کریگا،،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں