آئی ایچ ایف کی جانب سے حکومت اور عوام کی ستائش
نئی دہلی: اصلاحی ہیلتھ کیئر فائڈیشن کے جنرل سکریٹری حکیم نازش احتشام اعظمی نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی دہلی میں جاری جی۔۲۰؍ اجلاس کا میابی سے بین الاقوامی سطح پر ملک کے مفاد میں مثبت اور اچھے نتائج برآمد ہوں گے اورجی۔۲۰؍ سربراہی اجلاس سے ملک کی شبیہ بین الاقوامی سطح پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ملک نے بہترین میزبانی کرکے تاریخ رقم کی ہے جس کے لیے انتظامیہ کی رات دن کی محنت کے لیے خاص طور پر وزارت خار جہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔
اس سے قبل ۱۹۸۲ء میں ایشیاڈ گیمز اور بعد ازاں کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی بھی ہمارے لیے عزت و افتخار کی بات رہی ہے۔ تنظیم کےسکریٹری محمد ثاقب نے کہا کہ کہا کہ اس تاریخی سربراہی اجلاس سے دوسرے ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید استوار ہوں گے اورتجارت کے فروغ کے لیے راہیں ہموار ہوںگی۔تنظیم کے نائب صدر ڈاکٹر شریف حیدر علوی نے ڈاکٹرسید محمدعباس زیدی ، ڈاکٹر اجمل اخلاق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دیسی طریقۂ علاج جس کے لیے حکومت ہند محکمۂ آیوش کے بینر تلے اس کی ترقی اور بہبودی کے لیے کوشاں ہیں اس سمیلن سے بین الاقوامی سطح پر دنیا کے کئی ملکوں میں تجارت کو فروغ دینے میں آسانیاں اور سہولتیں پیدا ہوںگی، بالخصوص آیور وید اور یونانی طریقۂ علاج سے اقوام عالم زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
گورننگ باڈی کے معزز ممبران ڈاکٹرشریف حیدر علوی ، ڈاکٹر شاہ نواز فیاض ،ڈاکٹرمحمد ثاقب، ڈاکٹر سید محمد عباس زیدی، ڈاکٹر اجمل اخلاق، ڈاکٹر احسان احمد ، ڈاکٹر ابوالفیض اور ابو اسامہ نے اپنے مشترکہ بیان میں جی۔۲۰؍ اجلاس کا اپنے مادر وطن میں انعقاد پر مسرت وشادمانی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند کے اس عظیم فیصلہ کو سراہا اور اس چوٹی کانفرنس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں