نئی دہلی (یواین اے نیوز5ستمبر2023 )حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر ضلع جمعیتہ علماء کاماریڈی و حضرت مفتی محمود زبیر قاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے کاماریڈی اور مواضعات کے ان تمام احباب کا (جنہوں تعاون کیا )شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ آپ نے جمعیتہ علماء کی اپیل پر میوات کی فساد زدہ انسانیت بالخصوص وہاں کے مسلمانوں کیلئے امداد کی رقم جمع کر کے روانہ فرمائی، واقعہ نوح اور میوات کا علاقہ دوہری تباہی کی زد میں ہے۔
فسادیوں کی جانب سے جو تبا ہی آئی وہ کیا کم تھی کہ ساتھ میں حکومت کی جانب سے کورٹ کی ہدایات پس انداز کرتے ہوئے بالخصوص مسلم املاک کو نشانہ بنایا گیا اور کروڑ ہا کروڑ روپے کی مسلم جائیدادوں کو پل بھر میں تباہ کردیا گیا مصیبت کی اس گھڑی میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایت پر مرکزی جمعیت کی ایک بڑی ٹیم راحت رسانی کے کاموں میں شبانہ روز مشغول ہے۔ان شاءاللہ آپ کی یہ امداد (86,220 روپے ) اس علاقہ میں جاری امدادی کوششوں میں معاون ثابت ہوگی۔ ہم ایک بار پھر ضلع کاماریڈی کے جمعیۃ علماء کے کارکنان ، ذمہ داران مصلیان مساجدکا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس خصوص میں تعاون کیا اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی جب کبھی آپ کو آواز دی جائے گی آپ ملی ہمدردی کا ثبوت دیتے ہوئے مزید تعاون پیش فرماتے رہیں گے۔
میر فاروق علی خازن جمعیتہ علماء کاماریڈی الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری محمد ماجد اللہ مفتی عمران خان قاسمی محمد سلیم الدین محمد عبدالواجد علی خازن مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی حافظ محمد عبدالواجد علی خان حلیمی محمد فیروز الدین پریس سیکریٹری جمعیت علماء کاماریڈی شیخ اسماعیل صدر جمعیت علماء حلقہ بلال محترم حافظ سردار خان صاحب نے کاماریڈی اور مواضعات سے حاصل شدہ رقم 86220 روپے حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کی خدمت میں میوات متاثرین کی مدد کے لئے پیش کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں