تازہ ترین

جمعہ، 29 ستمبر، 2023

خدیجہ بنت حمزہ نے 8سال کی عمر میں ناظرہ قرآن مکمل کیا!

خدیجہ بنت حمزہ نے 8سال کی عمر میں ناظرہ قرآن مکمل کیا!
جونپور۔فیضی نعمانی (یو این اے نیوز 29ستمبر 2023)آٹھ سال کی عمر میں خدیجہ بنت حمزہ خان نے محض 6 ماہ کے اندر ناظرہ قرآن مکمل کیا
مقامی تحصیل شاہ گنج کے ڈیھوا بھادی کی خدیجہ بنت حمزہ خان نے محض ۸ سال کی عمر میں قرآن مجید کا ناظرہ مکمل کیا اس کی اس کامیابی پر اہل خانہ نے اسے مبارکباد پیش کی ہے ۔

اہل خانہ میں اس کی ذہانت پر کافی خوشی پائی جاتی ہے اس کے والد حمزہ خان نے بتایا کہ ان کا کنبہ اس سے کافی خوشی محسوس کررہا ہے۔

 کہ خدیجہ نے محض 6 ماہ کے اندر یہ کارنامہ انجام دیا انہوں نے کہا کہ وہ بیٹی کو اعلی تعلیم فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں یادرہے کہ خدیجہ کے والدین حافظ قرآن ہیں اوران کی بیٹی خدیجہ فی الحال اسماء انٹر کالج میں کلاس سکینڈکی طالبہ ہے ۔


اس نے قرآن کی ابتدا اپنے ماموں فیضی نعمانی سے کی اس موقع خدیجہ کے استاذمولاناحذیفہ نے بتایا کہ ایسی ذہانت کے بچے کم ملتے ہیں انہوں نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کی دعا کی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad