تازہ ترین

اتوار، 17 ستمبر، 2023

اعظم گڑھ رہائشی شاہ عالم پر نیشنل سیکوریٹی ایکٹ کے تحت کارروائی ،783 افراد گرفتار!‏

اعظم گڑھ رہائشی شاہ عالم پر نیشنل سیکوریٹی ایکٹ کے تحت کارروائی ،783 افراد گرفتار!
اعظم گڑھ:(یو این اے نیوز 17ستمبر 2023)
 اعظم گڑھ کے  سپرنٹنڈن آف پولیس انوراگ آریہ نے شعبان کے مہینے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے والے شاہ عالم عرف شہباز کے خلاف راسوکا کے تحت کارروائی کی ہے۔22 جولائی کو جب امیت سونکر دکان بند کرکے گھر جا رہے تھے تو انہیں لاٹھی ڈنڈے سے پیٹا گیا۔ 


اس معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی، پولیس نے سات ناموں سمیت 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، ملزم کی ضمانت پر رہائی کے بعد لوگوں میں خوف وہراس ہے جس کی وجہ سے لوگ شکایت کرنے سے ڈرتے ہیں،  

تھانہ نظام آباد کی رپورٹ اور ایس پی کے خط کی  بنیاد پر، ڈی ایم وشال بھاردواج نے ملزم شاہ عالم کے خلاف نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی اور اس کے ساتھ ہی  گروپ کی شکل میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہنے والے شفیق نے دس روز قبل ضلع میں غیر قانونی جانور ذبح کرنے کے عمل کو انجام دیا تھا ۔اس گروپ پر قدغن لگانے کےلئے ایس پی انوراگ آریہ نے گروپ کو رجسٹرڈ کیا ہے۔


 اب شفیق گینگ کے نام سے جانا جائے گا۔اس گینگ کا کوڈ نمبر D-188 ہوگا۔اس گینگ کے ممبران میں سے  اشہد، جیش اور دیشامو شامل ہیں۔ضلع میں ایس پی انوراگ آریہ نے  منظم  طریقے سے جرائم  کرنے والوں میں سے 103 گرہوں کا نام رجسٹرڈ کیا ہے  ۔


ایس پی انوراگ آریہ ضلع بھر میں منصوبہ بند طریقے سے ایک ٹیم بنا کر بنا کر مجرموں کے خلاف موثر کارروائی کر رہے ہیں اس طرح اب تک گروہوں کی شکل میں جرائم کو انجام دینے والے 103 گروہوں کے نام کو رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے اس کے تحت  1617 جرائم پیشہ افراد کے خلاف غنڈہ ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے اس کے علاوہ 581  جرائم پیشہ ور لوگوں کی ماضی کی لسٹ کو اوپن کیا گیا ہے ۔


وہیں پر 188 لوگوں پر گینگسٹر کے تحت کاروائی کی گئی ہے جبکہ 783  لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ،اور 17  ملزمان پر نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad