تازہ ترین

ہفتہ، 9 ستمبر، 2023

مراکش میں تباہ کن زلزلہ، 632 افراد جاں بحق

مراکش میں تباہ کن زلزلہ، 632 افراد جاں بحق 

مراکش (یو این اے نیوز 9ستمبر 2023)مراکش میں صدی کا  ہولناک ترین زلزلہ آنے کے باعث 632 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ سینکڑوں افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے، کئی مکانات، مساجد اور کاروباری سینٹر زمین بوس ہوگئے ہیں 


غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش میں ہولناک ترین زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 632 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زلزلے میں زخمی افراد کی تعداد 319 بتائی جارہی ہے۔ مراکشی وزارت داخلہ نے ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔


مراکش کے جیوفزیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی، اور امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔


اگھل، ایک پہاڑی علاقہ ہے جس میں چھوٹے کاشتکاری دیہات ہیں، مارکیچ کے جنوب مغرب میں تقریباً 70 کلومیٹر ہے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے بعد آیا۔



مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتیں بھی زلزلے سے محفوظ نہ رہ سکیں جبکہ شدید زلزلے کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔


مراکشی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 632 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے، جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف طبی امداد کی فراہمی کے لئے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔


عالمی خبر نیوز ایجنسی روئٹرز کے عینی شاہدین کے مطابق اگھل سے تقریبا 350 کلومیٹر شمال میں واقع رباط اور اس کے مغرب میں 180 کلومیٹر دور ساحلی قصبے امسوآن میں بھی لوگ شدید زلزلے کے خوف سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر چلے گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad