اعظم گڑھ میں سڑک حادثہ ،دو اسکولی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ،6طالب علم شدید زخمی!
اعظم گڑھ تصویر ۔امر اجالا
اعظم گڑھ ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 2 ستمبر 2023) اعظم گڑھ ضلع میں لکھیا-کوٹا سڑک پر ہفتہ کی صبح دو اسکولی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں اسکول وین میں سوار چھ بچے زخمی ہوگئے۔ سب کا پرائیویٹ ہسپتال میں علاج چل رہا ۔
اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں لکھیا-کوٹا سڑک پر ہفتہ کی صبح دو اسکولی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں اسکول وین میں سوار چھ بچے زخمی ہوگئے۔ سب کا پرائیویٹ ہسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔
دیو گاؤں حلقہ کے دو نجی اسکولوں کی بس اور وین بچوں کو گھروں سے اسکول لے جارہی تھیں۔ کوٹا خرد گاؤں کے چوراہے پر دونوں گاڑیوں کے بیچ آمنے سامنے زور دار ٹکر ہوگئی
حادثے میں وین میں سوار بچے زخمی ہوئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی بچوں کے لواحقین بھی موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی وین سے بچوں کو فوری طور پر بچا لیا گیا اور لواحقین نے انہیں علاج کے لیے مختلف نجی اسپتالوں میں پہنچایا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ حادثہ اسکول بس ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا۔
سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جس اسکول وین میں بچوں کو لے جایا جا رہا تھا اس کی فٹنس 2 ستمبر 2021 سے فیل ہو چکی ہے۔ فٹنس فیل ہونے والی گاڑی میں بچوں کو لے جانا قوانین کے خلاف ہے۔
اس کے بعد بھی ذمہ دار محکمہ اورا سکول انتظامیہ اس کو نظر انداز کر رہے ہیں اور گاڑیوں کی فٹنس نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز کہیں نہ کہیں حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ جس میں چھوٹے بچوں کی جان کو خطرہ بنا رہتا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں