لکھنؤ(یواین اے نیوز 11ستمبر2023)دارالحکومت لکھنؤ سمیت تمام اضلاع میں اتوار کی دیر رات سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 گھنٹے کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجدھانی لکھنؤ اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں شدید طوفان، آسمانی بجلی گرنے اور موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 گھنٹوں میں بہرائچ، بارہ بنکی، سیتا پور، لکھنؤ، گونڈا، ہردوئی اور لکھیم پور کھیری کے لیے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ان علاقوں میں شدید طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
موسلادھار بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بہرائچ، بارہ بنکی، گونڈا، ہردوئی، لکھیم پور کھیری، لکھنؤ، سیتا پور میں شدید طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔
انتظامیہ نے کی اپیل۔
دوسری جانب دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ موسمیات کی وارننگ کے بعد 12ویں جماعت تک کے تمام اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ نے لوگوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ضروری نہ ہو گھر میں رہیں۔ درختوں کے نیچے یا خستہ حال مکان میں نہ رہیں۔ اس کے ساتھ ہی تمام پمپنگ اسٹیشنوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ادھر لکھنؤ میونسپل کارپوریشن کی پول کھل گئی ہے۔
راجدھانی لکھنؤ کے پوش علاقے جیسے وکاس نگر، اندرا نگر، جانکی پورم، گومتی نگر، منشی پولیہ، فیض اللہ گنج مکمل طور پر ڈوب جاتے ہیں۔ یہی نہیں گومتی کے پانی کی سطح بھی اچانک بڑھ گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں