تازہ ترین

بدھ، 27 ستمبر، 2023

شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے دلہا دلہن سمیت 100سے زائد افراد ہلاک !

شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے دلہا دلہن سمیت 100سے زائد افراد  ہلاک !

عراق۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 27ستمبر 2023)

 عراق میں  شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 100 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔


 عراقی میڈیا کے مطابق منگل کی شام عراق کی نینوی گورنری کے ضلع حمدانیہ میں شادی کی ایک تقریب میں آگ لگنے 100 زائد  افراد ہلاک اور سیکڑوں سے زائد زخمی ہو گئے۔


وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے اے ایف پی سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے


 عراقی سول ڈیفنس کا کہنا تھا کہ 'شروعاتی جانچ سے شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کے استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے، جس سے شادی ہال کے اندر آگ بھڑک اٹھی اور آگ بہت تیزی سے پھیل گئی  جس پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔'  انہوں نے مزید کہا کہ شادی  ہال میں "ایسے حالات پر  فوری طور پر قابو پانے کے لیے حفاظتی تقاضوں کا فقدان ہے۔ اس حادثے میں جو لوگ بھاگ دوڑ کرنے میں زخمی ہوئے اور اگ کی زد میں انے سے زخمی ہوگئے ہیں۔

 یا آکسیجن کی کمی کی وجہ ان کا  علاج سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں جاری ہے۔


عراقی بلال احمر نے کہا کی اس نے 450 سے زیادہ متاثرین کی تعداد ریکارڈ کی ہیں لیکن وہ یہ بتانے سے قاصر ہیں کی کتنی ہلاکتیں ہوئیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad