تازہ ترین

بدھ، 16 اگست، 2023

ممبئی: مسلم نوجواں کی پٹائی کا ویڈیو وائرل،وارث پٹھان نے کہا- لو جہاد کے نام پر کیا ہو رہا ہے

ممبئی: مسلم نوجواں کی پٹائی کا ویڈیو وائرل،وارث پٹھان نے کہا- لو جہاد کے نام پر کیا ہو رہا ہے
ممبئی ۔اسماعیل عمران ۔یو این اے نیوز 16اگست 2023) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی کے دل میں کیا ہو رہا ہے؟  'لو جہاد' کے نام پر ہندوتوا کے غنڈے ایک نہتے مسلم نوجوان کی پٹائی کر رہے ہیں۔  لو جہاد  نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔


 سوشل میڈیا پر ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مسلم نوجوان ایک نابالغ ہندو لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کی بات سامنے آئی ہے   آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے 'لو جہاد کے نام پر حملے' کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


مجلس اتحاد المسلمین کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، "ممبئی کے دل میں یہ کیا ہو رہا ہے؟ ہندوتوا کے غنڈے 'لو جہاد' کے نام پر ایک نہتے مسلم نوجوان کی پٹائی کر رہے ہیں۔ لو جہاد نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔" 


جئے شری رام کے نعروں کے درمیان مسلم نوجوانوں کو مارا پیٹا جا رہا تھا اور آر پی ایف پولیس دیکھ رہی تھیں اور آج ہم 77 واں یوم آزادی منا رہے ہیں، ہمارے بزرگوں نے بھی نہیں سوچا تھا کہ مسلمانوں کو یہ دن بھی دیکھنا پڑے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad