تازہ ترین

بدھ، 9 اگست، 2023

بی جے پی کے سابق صدر آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئے

بی جے پی کے سابق صدر آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئے 

اترپردیش . اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 9اگست 2023)ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا   موت نہ  اپنے وقت سے  پہلے اور نہ ہی بعد میں آتی  ہے جب جس کسی کا بھی جانے کاوقت آگیا تو اسکو جانا ہی ہوتا ہے چاہے وہ جس حالت میں ہو لیکن جب کسی کے مرنے کی خبر عام ہوجائے اور پھر اسکے زندہ ہونے جانے کی خبر ملے تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا یہ آپ خود ہی سمجھ سکتے ہیں یہاں بتانے کی ضرورت نہیں ہے کی اپ کو کیسا لگے گا ۔


تو آئیے بتاتے ہیں ایسا ہی کچھ  معاملہ اتر پردیش کے آگرہ میں دیکھنے کو ملا ہے۔  یہاں بی جے پی کے سابق ضلع صدر مہیش بھگیل کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔  جب اہل خانہ اسے گھر لے گئے اور وہاں پر موجود لوگوں میں غم کا ماحول چھا گیا گھر کے لوگوں میں رونا پٹنا شروع ہوگیا تو اسی بیچ مہیش بھگیل کچھ دیر بعد زندہ ہو گئے۔  اب اس معاملے پر سب حیران ہیں۔

کیا ہے پورا معاملہ

 اطلاع کے مطابق بی جے پی  کے سابق ضلع صدر مہیش بھگیل کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔  اس کے بعد انہیں علاج کے لیے نیو آگرہ  کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔  مہیش بھگیل کو اسپتال کے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔  بعد ازاں اہل خانہ مہیش بھگیل کو لیکر   سرائے خواجہ میں واقع  رہائش گاہ پہنچ گئے۔  


یہاں گھر والوں میں کہرام مچا ہوا تھا کہ اچانک مہیش بھگیل کی آنکھ کھلی اور جسم حرکت کرنے لگا ایسے میں لوگ اس اسپتال لے گئے۔  اب بی جے پی کے سابق ضلع صدر مہیش بھگیل کا علاج  چل رہا ڈاکٹر انکی  دیکھ بھال کر رہے ہیں۔  بتایا جا رہا ہے کہ اب ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔


 لوگ مہیش بھگیل کو خراج عقیدت پیش کرنے لگے

 ڈاکٹروں کے ذریعہ مہیش بھگیل کو مردہ قرار دینے کے بعد ہی لوگوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنا شروع کردیا۔  گھر والوں کا بھی رو رو کر برا حال تھا لیکن اب ان کے زندہ ہونے کے بعد سب خوش ہیں۔  فی الحال مہیش بگھیل کو سینے میں انفیکشن ہے اور ان کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ 


 ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد مہیش بگھیل کا اس طرح زندہ رہنا سب کو حیران کر رہا ہے۔  سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کو لیکر لوگ ڈاکٹر پر سوال کھڑا کررہے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad