تازہ ترین

منگل، 22 اگست، 2023

مولانا غیاث احمد رشادی کی قیادت میں پانچ رکنی وفد کا دورہ مغربی اتر پردیش ۔اکابر علماء دیوبند سے ملاقاتیں اور پندرہ نکاتی تحریک سے متعلق دس سے زائد پروگرامس

سہارنپور(یواین اے نیوز22اگست2023)مولانا حبیب الرحمن حسامی مینیجر مراکز نسوان منبر ومحراب فاونڈیشن انڈیا کی اطلاعات کے مطابق مولانا غیاث احمد رشادی کی قیادت اور مولا نا محفوظ الرحمان رشیدی کیرانوی کی رہبری میں چار رکنی ایک وفد جس میں مفتی عبد المہیمین اظہر القاسمی ،مولانا حبیب الرحمن حسامی اور مولانا نذیر احمد رشادی موجود تھے بتاریخ 17 اگست تا 20 اگست دیو بند اور اس کے مضافات میں موجود تاریخی وعلمی علاقوں، اداروں اور مدارس کا دورہ کیا اور دس سے زائد پروگرامس میں شرکت کی ۔ یہ وفد مصطفی آباد دیلی کے نوجوان فکرمند متحرک جناب سہیل احمد صاحب کے قائم کردہ انسٹی ٹیوٹ سپوٹ ایجوکیشن کا دورہ کیا جہاں چالیس طلباء و طالبات کو نیٹ کے لیے تیار کیا جار ہا ہے۔ مولانا غیاث احمد رشادی نے ان طلباء وطالبات کو وقت کی قدر کرنے اور ہمت ہمحنت اور ذوق و شوق سے اس میدان میں ترقی کرنے کی نصیحت کی۔ غازی آباد میں قائم وارث نشان پبلک اسکول میں مفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی اور مولانا نذیر احمد رشادی نے طلباء سے خطاب کیا۔ یونی کی مسجد سنہری میں قائم مکتب تجوید القرآن میں مولانا غیاث احمد رشادی نے پندرہ نکاتی تحریک بعنوان آپسی تعلقات کی اہمیت وضرورت خطاب کیا اور مقامی مدرسہ کے تعلیمی مظاہرہ کو ساعت فرمایا مفتی عبدالسمین اظہر القاسمی نے غازی آباد میں قائم وارث نشاں اسکول میں طلباء و طالبات سے خطاب کیا۔
 اس کے بعد اس وفد نے صفا بیت المال کے تحت متاثرین کے لیے تعمیر کردہ صفا کالونی کا معائنہ کیا اور مسجد الصفا میں مقامی مکینوں سے خطاب کیا بعد ازاں اس وفد نے مدرسہ احمد العلوم را مڑہ متصل قصبہ کیرانہ میں منعقدہ اجلاس سے وفد کے تمام ارکان نے خطاب کیا۔ مقامی علماء کرام اور عوام کی بڑی تعداد اس اجلاس میں شریک رہی ۔اے ایم ایس نامی ایک عصری اسکول کی معلمات سے صدر محترم نے تدریس میں ترغیب و تشویق کی اہمیت پر خطاب کیا۔ اسی رات یہ وفد جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت پہنچا ور مولانا عاقل صاحب ناظم مدرسہ سے ملاقات کی، بعد فجر طلباء و سالکین کے درمیان انبیاء کرام اور سماجی خدمات پر مولانا غیاث احمد رشادی نے خطاب کیا۔

 اس کے بعد مولانا محفوظ الرحمن رشیدی کی نظامت میں کیرانہ میں قائم مرکز تعمیر ملت کے طلباء کا تعلیمی جائزہ لیا گیا جہاں شعبہ حفظ کے طلباء نے مخصوص انداز میں جاری حفظ قرآن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس اجلاس میں متعدد مدارس کے نظماء کرام کے درمیان دینی مدارس کے مالیاتی نظام اور حسابات کی شفافیت پر مفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی نے خطاب کیا۔ مولانا رشادی نے نانوتہ کی مسجد میں جمعہ کے بعد خدمت خلق کی اہمیت پر خطاب کیا ، بعد نماز مغرب طے شدہ پروگرام کے مطابق دارالعلوم دیو بند وقف کے متحرک و فعال ذمہ دار مولا نا شکیب قاسمی صاحب زادہ مہتم صاحب سے ملاقات رہی جس میں مدارس کے رجسٹریشن اور مالیاتی نظام پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس کے بعد مہتم دار العلوم وقف دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا سفیان قاسمی صاحب سے ملاقات ہوئی جنہیں صدر منبر ومحراب فاونڈیشن نے پندرہ نکاتی تحریک سے آگاہ کیا جس کو حضرت والا نے کافی پسند کیا اور حوصلہ بخش کلمات سے نوازا۔

 اس کے بعد دیگر اکابرین سے ملاقات کا سلسلہ رہا جن میں قابل ذکر حضرت مولانا منیر الدین عثمانی صاحب، مولانا محمد راشد اعظمی صاحب، مولانا ہدایت اللہ صاحب اور مفتی امانت علی قاسی وغیرہ شامل ہیں۔ 19 اگست کو یہ وفد سہارنپور پہنچا اور مدرسہ مظاہر العلوم کے ناظم محترم اور دیگر اساتذہ سے ملاقات کی اور مثالی کتب خانہ جو مخطوطات کا سمندر اپنے اندر رکھتا ہے اس کا مشاہدہ کیا لکڑی مارکٹ کے تاجرین کے سامنے پندرہ نکاتی تحریک کی تفصیلات رکھی گئیں اور انہیں اپنے علاقوں میں مراکز و مکاتب قائم کرنے کی تاکید کی گئی ۔ منبر ومحراب فاونڈیشن کے تحت سہارنپور میں قائم مرکز نسوان کا تعلیمی جائزہ لیا گیا اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے نیز ایک اور مرکز نسوان مدرسہ فیض عام اسکول میں قائم کیا گیا نیز سہارنپور کے محلہ پیر ولی گلی کی گلیوں میں گلیوں کی کلیاں کا ایک موبائل پروگرام منعقد کیا گیا جس میں صدر محترم نے بیسیوں بچوں سے اسلامی سوالات کیے اور درست جوابات دینے والے بچوں کو انعامات سے نوازا۔ 

سہارنپور کے معروف وکیل جناب محمدعلی صاحب کے مکان پر عمائدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر محترم نے پندرہ نکات پر تفصیلی خطاب کیا اور بروز اتوار 20 اگست کو اس وفد نے دارالعلوم دیوبند کے مہتم مولانا ابوالقاسم نعمانی صاحب سے تفصیلی ملاقات کی اور مفسر قرآن مولانا غیاث احمد رشادی کی تفسیر عام فہم درس قرآن پیش کیا جس کی افادیت پر مولانا نے کلمات تحسین و فرحت و انبساط پیش کیے اور پندرہ نکاتی تحریک کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ بعد نماز ظہر صدر محترم نے مسجد الیاس دیوبند میں طلباء تلنگانہ و آندھرا سے خطاب کیا اور انہیں سماجی خدمات کے لیے اور ملت کے تمام طبقات میں گھس کر دین و ایمان کی محنت کرنے کی اپیل کی۔

 واپسی پر باغپت کے ایک باغیچہ میں ایک مختصر اجلاس منعقد کیا گیا اور مولانا محفوظ الرحمن رشیدی کو منبر ومحراب فاونڈیشن کا مغربی اتر پردیش زون کے لیے صدر منتخب کیا اور اس تحریک جدید کے پندرہ نکاتی پروگرام کو روبہ عمل لانے کی ذمہ داری عطا کی  مغربی اتر پردیش ک یہ چار روزہ دورہ کامیاب رہا، اس طرح یہ تحریک تلنگانہ کرناٹک اور مہاراشٹرا کے بعد یوپی کی سرزمین میں داخل ہو گئی۔ اس وفد میں جناب سید بلال صاحب انجینئر بھی ساتھ ساتھ رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad