تازہ ترین

پیر، 7 اگست، 2023

حافظ محمد ذاکر صاحب دور حاضر کی عبقری ایک شخصیت

حافظ محمد ذاکر صاحب دور حاضر کی  عبقری ایک شخصیت
زیر نظر عکس ایک ایسے شخص کا ہے جس کے خلوص ، ایثار اور عقیدت پر دوست ہی نہیں بلکہ دشمن بھی عش عش کرینگے 


آپ کا نام حافظ محمد ذاکر ہے آپ کا تعلق مشہور شہر مین پوری قصبہ بھوگاوں سے ہے اپ ایک علمی اور مشہور خاندان سے تعلق رکھتے ہیں آپ کے والد کو اھل شہر ،، اسحاق ملا جی ٫٫ کے نام سے بھی جانتے ہیں آپ کے والد مرحوم کا شمار ان مردم ساز ، خادم خلق ، مبلغ دین لوگوں میں سے ہوتا ہے جنھونے ایک اسلام سے اجڑتے ، کفر کی تاریکی سے  ڈھنپتے ،  الحاد و بددینی کی سرکش موجوں اور پرپیچ طوفانوں میں برباد ہونے والے شہر کو کشتئ اسلام میں سوار کیا  اور اپنے خون پسینے اس چمنستان اسلام کو سینچا ۔



 اب بھی آپ کا اور آپ کے برادر کبیر کا شمار شہر کی عبقری شخصیات میں سے ہوتا ہے آپ کے برادر کبیر شہر قاضی و امام شہر کی شکل میں اشاعت دین ، بلاغت اسلام  کا کام انجام دے رہے ہیں اور آپ سیاست و صحافت پولیٹکل امور ، سوشل و پرنٹ میڈیا کے ذریعہ صدائے حق کو بلند کررہے ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے نبرد آزمائی کررہے ہیں !



بلا شبہ دور حاضر میں قلم اور صحافت ایک  ناقابل تسخیر جنگ ہے کوئ مسلح انسان جتنا مہیب و بارعب ہوتا ہے اس سے بھی زیادہ ایک صاحب قلم ، حکومت کی نا انصافیوں پر نقد صریح کرنے والا ، ارباب اقتدار کی لغزشوں کو طشت از بام کرنے والا شخص ، غیر عادل لوگوں کے نزدیک ایک مہیب ترین شخصیت کے کردار میں رو نما ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ جس شخص کے پاس قلمی و صحافتی طاقت ہوتی ہے اس سے بڑے و رؤوسا لوگ بھی مرعوب نظر آتے ہیں جس کا ایک پہلو یہ بھی ہے جب بھی ملک میں کوئ فساد یا حادثہ پیش ہوتا ہے تو سب سے پہلے انٹرنیٹ کو احتجاج کے خوف سے  بند کردیا جاتا ہے۔


 اور انھیں مہماتی امور میں حافظ صاحب ایک یکہ تاز کردار رکھتے ہیں اور میدان صحافت کے بہترین شہسواروں میں سے ہیں۔


 اور آپ کے خلوص کا تو کوئ جواب ہی نہیں ہے جسکے لئے اتنا ہی کافی ہے میری تحریروں کو بلا معاوضہ اور بلا کسی مطالبہ کے ایک دراز  وقت سے شائع کراتے آرہے ہیں بلا شبہ یہ آپ کا خلوص ہے  اور نا انصافی ، اقلیتوں پر ہورہے ظلم کو اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے لئے عمدہ کاوش ہے اور نو نسل کو تشویق انشاء پردازی اور اپنے حقوق کے لئے لڑنے اور بولنے پر آمادہ کرنے کے لئے  بہترین کوشش ہے 
اللہ خوب ترقیات سے نوازے آمین 

سمرہ ابویسعی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad