تازہ ترین

جمعہ، 11 اگست، 2023

کتب کھانا طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے کا ذریعہ

کتب کھانا طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے کا ذریعہ

کتب کھانا سے تو اھل علم اور ذوق بادیہ پیمائی رکھنے والے حضرات آشنا ہی ہونگے ۔ کتب کھانا سرزمین دیوبند میں موجود اپنی نوعیت کا وہ یکہ تاز ریسٹورینٹ ہے جہاں لذیذ اور بہترین خورد و نوش کی انواع کے ساتھ متنوع عناوین پر مشتمل بہترین کم یاب و نایاب کتابوں کا انتظام کیا گیا ہے !


کتب کھانا عجمیوں کے ٫٫مثنی ثلث و ربع ،، غم کا تو نہیں البتہ خورد و نوش والے غم کا مکمل مداوا کرتا ہے عرب جانے کا تکلف کئے بغیر آپ یہاں ہر ایک عربی ڈش کو تناول فرماسکتے ہیں ، اور مختلف النوع مجازی جام و پیمانہ ، بادہ و ساغر ، صبہاء و بادہ دوشینہ سے میخانے( نگاری نشستی آراستہ کمروں) میں بادہ کش و رندان لاابالی کی طرح سرمست ہوسکتے ہیں ۔


اور اس کتابوں اور لٹریچروں کی بارگاہ میں مطالعہ کے رسیا اور تشنہ لب بیک وقت ہردو تشنگی سے بھی سیراب ہوسکتے ہیں !


کتب کھانا کی اتنی خصوصیات کا اندازہ آپ الفاظوں کے ذریعہ نہیں لگاسکتے الا یہ کہ آپ خود تشریف لائیں اور یہاں کے خوشگوار پرسون پر لطف ماحول کو محسوس کریں !


کتب کھانا کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہیکہ طلباء کو کتب کے مطالعہ اور تشویق انشاء پردازی پر برانگیختہ کرتا ہے اور گاہے بگاہے بلاتقابل اور باتقابل پیشکش (آفر ) کرتا ہے اور کچھ اسکیم رکھتا ہے ۔
کچھ روز قبل بھی اسی طرح کتب کھانا نے عالمی یوم مطالعہ (نیشنل ریڈنگ ڈے )ایک پیشکش کی تھی کہ جو شخص سیرت رسول اکرم نبی پاک علیہ السلام کی کسی کتاب کی تلخیص کرے کم از کم 5 صفحات پر مشتمل ہوں وہ عشائیہ کتب کھانے میں ہماری جانب سے تناول فرمائیں ۔


اس وقت تنہاء میں نے کچھ ٹوٹے پھوٹے قلم سے ٹوٹے پھوٹے الفاظ سپرد قرطاس کئے تھے تو ایک روز کتب کھانے کی جانب سے عشائیہ پر مدعو کیا گیا۔ 
بیشمار محبتوں کے ساتھ محمود الرحمن و انس اشرف بھائ کی جانب سے ایک مخصوص دعوت کا انتظام کیا تھا ، مختلف انواع کے عربی و کم یاب کھانے تقریبا 6 سے سات قسم کے یا اور بھی زیادہ ، دو تین قسم کے مشروبات رہے .


 اور ان دونوں حضرات کا اکرام اور اعزاز تو لاثانی رہا تھا کہ کوئ بھی انکا گرویدہ ہوجائے صرف اتنا ہی نہیں تحفہ تحائف سے بھی نوازا گیا تھا سیرت النبی مولانا شبلی نعمانی سید سلیمان ندوی رح کی چار جلدوں میں اور سیرہ_المصطفی تین جلدوں میں انس اشرف اور محمود الرحمن بھائ نے ھدیہ کی تھیں ۔


اور پھر یکم محرم الحرام شہادت حضرت عمر فاروق رض کے موقع پر علامہ شبلی نعمانی کی کتاب ،، الفاروق ٫٫ کی تلخیص کم وبیش 2000 الفاظ میں کرنے والوں کے لئے پیشکش کی گئ جس میں ٫٫ فلیتنافس المتنافسون ،، کی طلبہ کی جانب سے عملی تشریح بھی کی گئ اور جمعرات کے روز عشایہ کا انتظام کیا گیا جو الحمدللہ بہت کامیاب رہا اس بار غالبا 25 طلبہ نے کوشش کی اور بہترین عشائیہ تناول فرمانے کے ساتھ سب کو انعامات سے نوازا گیا جس میں طلبہ کو ایک جداری گھڑی اور نام زد قلم بطور تحفہ مولانا انس اشرف کے بدست دیا گیا !


 مولانا محمود الرحمن سے کافی لوگوں کا یہ سوال رہا کہ ان خلاصوں کا آپ کیا کرینگے جس کے نتیجہ میں اتنی اعلی قسم کی دعوت اور بہت قیمتی تحائف سے نوازا گیا ؟


جواب یہی ملا کتب کھانا طلبہ کے اندر انکی خوابیدہ صلاحیتوں کو محض بیدار کررہا ہے اور تلخیص سے ہمارا کوئ مفاد وابستہ نہیں یہ دعوت خلاصہ لکھنے کے لئے نہیں بلکہ کتاب پڑھنے کا تحفہ ہے اگر اس دور میں طلبہ کے اندر مطالعہ کا ذوق پیدا ہوگیا تو یقینا کچھ بڑا کرسکتے ہیں ہماری جانب سے یہ للہ فی اللہ کوشش ہے اللہ قبول کرے آمین  سمرہ عبدالرب

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad