سن 1954ء میں جمعیۃ علماء ہند میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد تادم واپسیں اس سے وابستہ رہے۔ اور اپنی پوری زندگی ملک و ملت کی خدمت میں صرف کردی۔ ملک اور خصوصاً فرقہ وارانہ فسادات اور قدرتی آفات کے دوراثراحتی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لیتے رہے، خصوصی طور جمعیۃ علماء ہند کے صدر عالی قدر امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی سرپرستی میں جمعیۃ علماء ہند کی قانونی امداد کمیٹی کے ذریعے جھوٹے مقدمات اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتار بے قصوروں کی باعزت رہائی کے لیے وہ ہمیشہ کوشاں رہے، جس کی بنا پر سینکڑوں لوگ جیل کی کال کوٹھری سے اور پھانسی کے پھندوں سے چھٹکارا پاکر باعزت بری ہوئے، جس میں انہوں نے سب سے اہم رول ادا کیا۔
اس درمیان میں بہت سے نشیب وفراز رونما ہوئے مگر ان کے پائے استقامت میں ذرہ برابر بھی لغزش نہیں آئی، صداقت، حق گوئی، حق شناسی اوربے باکی ان کا طرہ امتیاز تھا۔ وہ جمعیۃ علماء کے ایک قدیم خادم تھے، اور ایک طویل زمانے سے جمعیۃ علماء سے وابستہ تھے اور زندگی کی آخری سانس تک جمعیۃ کے پلیٹ فارم سے کئی اہم نمایاں کام انجام دیئے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خاص طور پر جمعیۃ علماء کے ذریعے بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ انکا اس طرح سے اچانک پردہ فرما جانے سے ملت اسلامیہ ہندیہ کو عموماً اور جمعیۃ علماء ہند کو خصوصاً ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انکا انتقال ایک عظیم خسارہ ہے بلکہ ایک عہد کا خاتمہ ہے۔انہوں نے فرمایا کہ اس رنج و ملال کے موقع پر جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور مرحوم اعظمی صاحب ؒکے جملہ پسماندگان اور متعلقین کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتی ہے۔ اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرماتے ہوئے اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے اور امت کو انکا نعم البدل عطاء فرمائے۔ قابل ذکر ہیکہ اس موقع جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور حلقہ بنشنکری کے صدر و جنرل سکریٹری کے علاوہ نائب صدور مولانا محمد طاہر قاسمی، حافظ شفیق احمد، مولانا عبد القدیر، جوائنٹ سکریٹریز ڈاکٹر ندیم خان، محمد فرقان، خازن اکبر پاشاہ، معاون خازن حافظ محمد حیات خان، اراکین عاملہ ایڈووکیٹ مختار احمد، محمد فیض، مولانا سعید قاسمی، حافظ منصور، محمد آصف وغیرہ خصوصی طور پر شریک تھے۔ تعزیتی نشست کا آغاز مولانا سعید قاسمی کی تلاوت سے ہوا اور حافظ کبیر احمد کی دعا پر یہ نشست اختتام پذیر ہوئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں