تازہ ترین

پیر، 28 اگست، 2023

جونپور: خاتون اپنے چار سالہ بچے کے ساتھ جمعہ کے روز سے لاپتہ ،اہل خانہ پریشان

جونپور: خاتون اپنے چار سالہ بچے کے ساتھ جمعہ سے لاپتہ ،اہل خانہ پریشان 

جونپور ۔(یو این اے نیوز 27اگست 2023)
ملھنی حلقہ کے جالب پور گاؤں کی رہائشی خاتون نے  گزشتہ جمعہ کو اپنے چار سالہ بیٹے کو  دوا دلوانے  کے لیے گھر سے باہر  نکلی لیکن آج  تیسرے دن تک گھر واپس نہیں آئی ۔


  ہر ممکن جگہ تلاش کرنے کے بعد اس کے شوہر نے تھانے میں اپنی بیوی کی گمشدگی کی شکایت درج کرادی ہے 


 گاؤں کے رہنے والی نیہا زوجہ  اندر پرتاپ اپنے چار سالہ بیٹے کو گود میں لے کر ملھنی  بازار میں ڈاکٹر کو دکھانے کا کہہ کر گھر سے نکل گئی تھیں ۔  دیر شام تک جب وہ گھر نہیں لوٹیں تو گھر والے پریشان ہوگئے۔  


معلوم کرنے کے لیے قریبی گاؤں اور رشتہ داروں کو فون کرنا شروع کیا لیکن اس کے بارے میں کوئی جانکاری نہ مل سکی۔  شادی شدہ خاتون اور معصوم بچے کا  اچانک لاپتہ ہونے سے سبھی  رشتے دار پریشان  ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad