مشاعرے کی صدارت معروف شاعر پروفیسر خالد محمود (سابق صدر شعبۂ اردو ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی) نے کی اور شاعری کی نئی پود کو دعاؤں سے نوازا۔مہمان خصوصی کے طور پر بین الاقوامی "بنات" اور "ریختہ فاؤنڈیشن" کی کارکن معروف شاعرہ عذرا نقوی نے مشاعرے میں شرکت کی اورنئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل میں بے شمار جواہر موجود ہیں۔
مہمان اعزازی ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے مدیر اعلیٰ پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین (جواہر لال نہرو یونی ورسٹی ، نئی دہلی) نے نئے لکھنے والوں کے لیے موجود وسیع میدانوں پر روشنی ڈالی۔ مشاعرے کا افتتاح معروف شاعر پروفیسر کوثر مظہری (جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی) نے کیا۔
چیئرمین ڈاکٹر سید احسان حیدر زیدی ( جوائنٹ سیکریٹری : اولمپک ایسوسیشن) نے ناول "نعمت خانہ" کے لیے ناول نگار خالد جاوید صاحب کو خراجِ تحسین پیش کیا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ سے سفیر صدیقی ،آصف بلال ، سیف اظہر ،حامد حسین، اسامہ ذاکر ،اہتمام صادق ،طارق عثمانی ،احمر ندیم ،علی ساجد ، منزہ قیوم اور عذرا انجم نے دلکش کلام پیش کیا۔ دہلی یونیورسٹی کے شعرائے کرام شاہ رخ ، ساحل سہیل، انزلہ عروج، شاداب، محمد رضوان، خوشبو پروین ،زیبا خان،محمد فیصل، شہباز ریحان ،سیدابوذر فاطمی، خان جاںبازنے بہت ہی خوبصورت انداز میں اپنا کلام پیش کیا۔
جواہر لال یونیورسٹی سے عظمیٰ، شاہ زیب مصباحی ، شہباز نواز، فیضان رضا، محمد موسیٰ اور عرفان غازی نے دلچسپ انداز میں اپنے کلام کو سامعین کی نذر کیا۔
اہتمام صادق نے کہا :
تمہیں گلہ ہے کہ دستِ دعا میسر نئیں
یہاں تو ٹھیک سے آب و ہوا میسر نئیں
زیبا خان نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے کہا :
خلق ہوتی ہوں، اسی کوکھ میں مر جاتی ہوں
اے کہانی، یہ تیرا کون سا کردار ہوں میں
ناصر مصباحی نے شعر پڑھا تو محفل مسحور ہو گئی۔
آیے تشریف رکھیے، بات کیجےجایے،
آپ کو دل چاہیے تو دل کہاں رکھتا ہوں میں
سامعین میں جامعہ ریڈیو کے پروفیسر شکیل اختر ، ڈاکٹر نوشاد منظر، منیزہ پرویز ، محمد کامل، شاعرہ ام حبیبہ پرنسپل جامعہ ملیہ اسکول اقبال احمد خان، این سی ای ار ٹی، این سی پی یو ایل اور این بی ٹی جیسے مرکزی اداروں سے وابستہ لوگ موجود رہے۔دارالحکومت کی مختلف مرکزی اور صوبہ جاتی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے اس مشاعرے میں شرکت کی اور استفادہ کیا۔نظامت کے فرائض سہارا ٹی وی سے وابستہ معین شاداب نے انجام دیے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں