کاماریڈی (31اگست2023) مجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چاریٹبل ٹرسی کے زیر اہتمام جلسہ عام بعنوان ایمان وعقائد کا تحفظ ہم کیسے کریں، مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی مدظلہ (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹی کاماریڈی) کی صدارت میں یکم ستمبر 2023ء مؤرخہ 14 صفر المظفر ۱۴۴۵ھ جمعہ بعد نماز مغرب NR پیالس فنکشن ہال اسلام پورہ کاماریڈی میں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی محترم مولانا وجیہ الدین صاحب زیدمجدہ (مبلغ مجلسِ تحفظ ختم نبوت تلنگانہ وآندھرا) شرکت فرماکر ایمان وعقائد اسلام کی حفاظت اور موجودہ دور کے نت نئے فتنوں کی سنگینی وسرکوبی پر تفصیلی خطاب فرمائیں گے۔
اس ضمن میں مشاورتی اجلاس بروز اتوار بعد نماز ظہر خادم ملت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ ناظم مجلس کی صدارت میں مسجد قباء اسلام پورہ کاماریڈی میں منعقد ہوا، جس میں مفتی عمران خان قاسمی مبلغ مجلس نے یکم ستمبر کو ہونے والے پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی، پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے محلہ واری سطح پر گھر گھر عام مسلمانوں سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے دعوت دینے کے لئے شہر کو مختلف حلقہ جات میں تقسیم کیا گیا جس کے لئے ان احباب نے ذمہ داری قبول کی، حلقہ نور حافظ عبدالواجد، حافظ عدنان ذاکر، محمد فیروز الدین، حلقہ بلال محترم اسماعیل، محمد عتیق، محمد عباد اللہ، الحاج سید عظمت علی، حلقہ مدینہ حافظ عبدالعلیم، محمد ندیم، حلقہ اسلام پورہ محمد عبدالکریم صدر مسجد قباء، کلیم الدین ٹیچر، محترم اعجاز چاؤش، عزیز الدین عزیز، شیخ احمد صدر مسجد مریم، نیز ذیلی پروگرامس بھی مندرجہ ذیل مقامات پر طئے کے گئے ہیں۔
مسجد مریم 28 اگست 2023 بروز پیر بعد نماز مغرب ذمہ دار محترم شیخ احمد صدر مسجد مریم، مسجد بلال 29 اگست بروز منگل بعد نماز مغرب ذمہ دار عظمت علی، مسجد صالحین31 اگست بروز جمعرات بعد نماز مغرب ذمہ دار محترم حافظ عبدالواجد، محمود اشرف ذمہ دار الحاج عبد الواجد علی خازن مجلس، VIP گیسٹ ہاؤس 30 اگست بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء ذمہ دار محمد امجد علی کونسلر، محمد احمد۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت اور کامیاب بنانے کی مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس، مولانا منظور مظاہری منتظم مجلس، مولانا نظرالحق قاسمی محصل مجلس نے اپیل کی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں