تازہ ترین

جمعرات، 3 اگست، 2023

مسلم نوجوان نے ہندو مریضہ کی بچائی جان

مسلم نوجوان نے ہندو مریضہ کی  بچائی جان

 الفلاح فاؤنڈیشن کے احمد نواز  نے ساوتری دیوی کے لیے مفت خون عطیہ کیا.

 اعظم گڑھ، عابد نظامی (یو این اے نیوز 3اگست 2023)570 مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)کے احمد نواز نے آج ہندو مریضہ ساوتری دیوی کے لئے مفت خون عطیہ کر کے انسانیت کی مثال پیش کی۔ احمد نواز کے اس عظیم کام کی کافی چرچا ہو رہی ہے۔ 


مسٹر نواز کو ان کے اس نیک کام پر الفلاح فاؤنڈیشن کے ابو شحمہ قریشی،حافظ عبداللہ ،عادل شیخ اور شارق انعامی نے مبارکباد پیش کی۔



الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین صاحب نے کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن کا مقصد معاشرے میں محبت، امن اور بھائی چارہ قائم کرنا ہے اور تنظیم کے رکن احمد نواز نے جان بچا کر الفلاح فاؤنڈیشن کے نظریے کو آگے بڑھایا ہے۔ اس کیس میں آفتاب احمد، محمد سیف، عادل الیکس  وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔بتا دیں کہ 28 ستمبر 2019 کو صحافی ذاکر حسین کے ذریعہ الفلاح فاؤنڈیشن کی بنیاد ڈالی گئ۔جس کے بعد سے اب تک بلکل مفت 570 مریضوں کو خون مہیا کیا جا چکا ہے۔


ذاکر حسین نے کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) اگر عوام ساتھ دے تو کسی کو بھی خون کیلئے پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad