اسامہ بن لادن کے قاتل کی شادی کی سالگرہ پر رومانوی پیغام اور تصاویر
امریکہ تصویر سوشل میڈیا
القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعوی کرنے والے سابق میرین رابرٹ اونیل، جنہیں حالیہ دنوں ایک حملہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اب دوبارہ منظر عام پر آئے ہیں اور اپنی شادی کی سالگرہ کو مناتے ہوئے کافی پر جوش دکھائی دیے۔
رابرٹ اونیل کو گذشتہ بدھ کو فریسکو، ٹیکساس میں ایک شخص پر حملہ کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا، اور بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا، 47 سالہ سابق فوجی نے انسٹاگرام پر ایک رومانوی پیغام پر مشتمل اپنی بیوی کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں۔
سابق اہلکار نے لکھا، "شادی کی سالگرہ مبارک۔ میرے ساتھ رہنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔"
ان کی پوسٹ میں ان کے اور ان کی اہلیہ کے چار تصاویر بھی شامل تھیں، جن میں سے ایک ان کی شادی کے دن اور تین ساحل سمندر پر لی گئی تھیں، جن پر سینکڑوں لوگوں کے تبصرے شامل تھے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ان پٹ کے ساتھ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں