تازہ ترین

بدھ، 23 اگست، 2023

ممبئی کے ساتھ مہاراشٹرا ریاست میں بہت سے سنگین بنیادی مسائل ہیں. کوئی سیاسی جماعت اس پر توجہ نہیں دے رہی(الیاس تمبے)

ممبئی(یواین اے نیوز 23 اگست 2023)سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کا انعقاد ۲۰؍ اگست چمبور ایس ڈی پی آئی آفس میں عمل میں آیا۔اس میٹنگ میں رہنمائی کے لئے نیشنل جنرل سکریٹری جناب الیاس تمبے صاحب موجود تھے۔ انہوں نے مہاراشٹر میں موجودہ صورت حال کی روشنی میں پارٹی کے لیڈران کو پارٹی کی توسیع، پارٹی کی نئی جگہوں پر پہنچ اور انتخابات کو لیکر ہدایت دی۔ اس میٹنگ میں ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر جناب سید کلیم، ریاستی جنرل سکریٹریز سعید چودھری و مزمل خان صاحبان بھی موجود تھے۔ ریاست مہاراشٹر کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات، لوکل باڈیز اور اسمبلی میں پوری تیار کے ساتھ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا حصہ لے گی۔اسی طرح مہاراشٹر کے مختلف ضلعوں میں اب تک عوامی مسئلے مسائل کے حل کے لئے پارٹی آنے والے دنوں میں کھل کر میدان میں کام کرے گی۔ اس میٹنگ میں اہم قراردوں کو منظوری دی گئی جس میں درج ذیل قراردیں شامل ہیں:

(۱) مہاراشٹر میں بجلی کے داموں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا بالخصوص مالیگائوں، بھیونڈی، ممبرا اور پونہ میں پرائیویٹ بجلی کمپنی کی من مانی کے نتیجے میں صارفین پریشان ہو چکے ہیں۔اسی لئے فوری طور سے اضافی بجلی کے داموں کو واپس لینے کے ساتھ زبردست احتجاج کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔
 
(۲) مہاراشٹر میں لاء اینڈ آرڈر کے مسائل مسلسل چل رہے ہیں۔اہم ذمہ دار ریاست کا وزیر داخلہ ہے۔وزیر داخلہ کی سرپرستی میں ریاست مہاراشٹر میں فرقہ پرستی کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے۔اسی لئے ریاست کے وزیر داخلہ دیویندر پھڑنویس کو اپنے عہدے پر بنے رہنے کا حق نہیں اس لئے فوری طور سے انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہئے۔ 

(۳) کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ جس میں ریاست مہاراشٹر میں اسکالرشپ کی تقسیم میں تاخیر، بے ضابطگیاں تشویشناک ہیں۔ OBC,VJ/NT متعلقہ اسکالرشپ رپورٹ ریاست کے MahaDBT ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو متاثر کرنے والے کئی مسائل پر روشنی ڈالتی ہے جس کے ذریعے اسکالرشپ تقسیم کی جاتی ہے۔ یہ تمام مسائل طلبہ کے مستقبل کے لیے بہت سنگین ہیں۔اس سے تعلیم کے حوالے سے ریاستی حکومت کی غیر ذمہ داری کا پتہ چلتا ہے۔ایس ڈی پی آئی اس کی مذمت کرتی ہے۔ہم طلباء کی زیر التواء وظیفہ کی رقم فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور حکومت کو یاد دلاتے ہیں کہ تعلیم کو ہمیشہ ترجیح دی جانی چاہیے۔
(۴) سرکاری افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کون روک رہا ہے؟آر ٹی آئی کے ذریعے حاصل کردہ ڈیٹا تشویشناک رجحان کو ظاہر کرتا ہے- اجازت نہ ہونے کی وجہ سے اے سی بی 360 سے زیادہ معاملات میں آگے بڑھنے سے قاصر ہے۔ سی ایم کا شہری ترقیات کا محکمہ 90 زیر التوا مقدمات کے ساتھ سرفہرست ہے، جب کہ وکھے پاٹل کے محکمہ محصولات میں 45 زیر التواء کیس ہیں۔ یہ بدعنوانی کے خلاف ریاستی حکومت کے موقف پر سوال اٹھاتا ہے۔اس میٹنگ میں اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی کے دیگر ممبران زبیر پہلوان، عبداللہ خان انجینئر، یوسف پٹیل وغیرہ موجود تھے۔جب کہ اس میٹنگ میں پارٹی کو فوری طور سے مہاراشٹر میں ہونے والے ہر الیکشن میں حصہ لینے کی قرارداد کو منظوری دی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad