تازہ ترین

پیر، 21 اگست، 2023

قوم کے بے لوث خادم جناب گلزار احمد اعظمی کا انتقال وہ اپنی غیر معمولی خدمات کی وجہ سے لمبے زمانے تک یاد رکھے جائیں گے سیف الاسلام مدنی


                             کانپور (یواین اے  نیوز21اگست2023 ) جمعیتہ علماء مہاراشٹر کی لیگل سیل کے سربراہ جناب الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب کا انتقال ہوگیا ہے،وہ ایک لمبے زمانے سے جمعیتہ علماء ہند سے منسلک تھے اور بہترین خدمات انجام دے رہے تھے،سیف الاسلام مدنی نے اپنے بیان میں کہا موصوف گلزار احمد اعظمی ایک جواں مرد ہمتی مجاھدانہ کردار کے انسان تھے قوم کے لئے ہمدردی انکے دل میں تھی جمعیتہ علماء مہاراشٹر لیگل سیل کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے انہوں نے بہت سےمظلوموں اور غریبوں کو انصاف دلایا انکے لئے قانونی امداد فراہم کی ان کے مقدمات کی پیروی کرتے رہے،اور بہت سے افراد کو رہائی دلائی جو ناکردہ جرائم کے سلسلے میں جیلوں میں قید تھے اور صعوبتیں برداشت کررہے تھے،بڑے بڑے مقدمات جن میں مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔
ان مقدمات کی پیروی کرتے رہے اور سینہ سپر ہوکر انکو انصاف دلانے کی کوشش کرتے رہے وہ اپنی جان ومال کی پرواہ کئے بغیر ہر طرح سے سماجی اور فلاحی کام کرتے رہے اور اس راہ میں آنے والے خطرات کو نظر انداز کرتے رہے،کانگریس کے دور اقتدار میں جب مسلم نوجوانوں کو چن چن کر دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تو جمعیتہ علماء میدان میں آئی اور گلزار احمد اعظمی صاحب نے بھی اس معاملے میں جہد مسلسل سے کام لیا اور قانونی امداد فراہم کرتے رہے،

انکے دل میں ملت کا درد تھا وہ اس بات سے دل برداشتہ رہتےکہ سینکڑوں مسلمانوں کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا جاتا ہے اور ایک مدت کے بعد عدالتیں انکو باعزت بری کردیتی ہیں تو نہ کوئی انکو اس بیش قیمت زندگی کا معاوضہ دینے والا ہوتا ہے اور نہ ہی حکومتیں اس پر توجہ دیتی ہیں،گلزار احمد اعظمی صاحب نے ایک انٹر ویو میں بتایا تھا کہ وہ لیگل سیل کے تحت ان تمام مقدمات کی پیروی کرتے ہیں نچلی عدالتوں سے لےکر سپریم کورٹ تک جن میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہو یا جسکا تعلق مسلمانوں سے ہو انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ مجھے ان مقدمات کی پیروی کرنے میں اور اور دہشت گردی کے ملزم نوجوانوں کے کیس لڑنے کے سلسلے میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی تھیں جسکا نوٹس لےکر ریاستی حکومت نے سکیورٹی بھی فراہم کی تھی لیکن یہ تحفظ تو محض دھوکہ ہوتا ہے اصل تحفظ وہ ہے جو اللہ کی طرف سے حاصل ہو،مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ اس راستے میں میری جان چلی جائے میرے بعد کوئی اور اللہ کا بندہ کھڑا ہوگا اور اس کام کو آگے بڑھائےگا ۔ایسے ہی لوگ اپنی جہد مسلسل اور خدمات کے ذریعہ لمبے زمانے تک یاد کئے جاتے ہیں گلزار احمد اعظمی صاحب بھی اپنی غیر معمولی خدمات کی وجہ سے لمبے عرصے تک یاد رکھے جائیں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad