تازہ ترین

جمعہ، 18 اگست، 2023

محرم کے دن پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کے خلاف آرسی جاری، گرام سبھا کی زمین پر نا جائز قبضہ کرنے کے الزام میں رقم وصول کرنے کی ہدایت۔ متاثرین کا وزیر اعلی سے معاملہ کی جانچ اور انصاف کا مطالبہ!

جونپور (حاجی ضیاء الدین ) میر گنج تھانہ علاقہ کے موضع گودھنا میں یوم عاشورہ کے جلوس میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے ملزمین کے خلاف ضلع انتظامیہ نے سختی دکھاتے ہوئے معاملہ میں ملوث ملزمین کے خلاف ناجائز قبضہ کر کے عمارت تعمیر کرنے اور زمین پر ناجائز قبضہ کر کے زراعت کرنے کے معاملے میں جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کو بے دخلی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان کے خلاف آرسی بھی جاری کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ میر گنج تھانہ حلقہ کے گودھنا گاؤں میں ۲۹ جولائی کو محرم کے جلوس کے دوران ملک مخالف نعرے لگانے کا ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ۳۳ لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ معاملہ میں انتظامیہ نے سختی دکھاتے ہوئے ملزمین میں گودھنا اور کشن داس پور - گاؤں میں گرام سبھا کی زمین پر ناجائز قبضہ کر کے مکانات بنانے والے 13لوگوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

 اس معاملہ میں ملزمین کے خلاف آرسی بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ملزمین تو جیل میں ہیں اورگھر کی خواتین کا رو روکر برا حال ہے۔ اس معاملہ میں ملزمین کے اہل خانہ کی خواتین میں سے ایک عشرت نے بتایا کہ پاکستان زندہ باد کانہیں بلکہ فن سپاہ گری کے استاد تاجستان زندہ باد کا نعرہ لگایا گیا تھا، ہم آخر ملک مخالف نعرے کیوں لگا ئیں گے، ہم اس ملک میں رہتے ہیں، ہم بے قصور ہیں ہم وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ سے فریاد کرتے ہیں کہ ہمیں بخش دیا جائے۔ ہمارے گھر والے جیل میں ہیں، ہم مزدور طبقہ کے لوگ ہیں، کیا ہندوستانی مسلمان ہونا گناہ ہے، گھر توڑے جانے کا نوٹس آیا ہے، ہمارے پاس زمین نہیں ہے، ہم غریب لوگ ہیں، آخر کہاں جائیں گے۔ 19 لاکھ سے زائد کی وصولی کا نوٹس بھیجا گیا ہے، اتنا پیسہ ہم کہاں سے ادا کرپائیں گے۔ خواتین کے مطابق ویڈیو چیک کی جائے ہم سچے محب وطن ہیں۔
سلمی نے بتایا کہ نعرے لگانے کی بات بے بنیاد ہے۔ہمیں نوٹس دیا گیا ہے،ہم کہاں سے اتنی رقم بھر پائیں گے۔ گھر توڑنے کی نوٹس جاری کی گئی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہم اتنی بھاری رقم جمع نہیں کر پائیں گے، اس لئے اسے ہٹایا جائے اور ویڈیو کی جانچ کی جائے تو سب کچھ صاف ہو جائے گا۔ وہیں معاملہ میں ملوث ملزمین پر نا جائز قبضہ کر کے عمارتیں بنانے اور زمین پر ناجائز قبضہ کر کے زراعت کرنے والوں پر انتظامیہ کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جس میں کشن داس پور گاؤں میں نقصان کا اندازہ لگانے کے بعد گرام سبھا کی زمین پر نا جائز قبضہ کر کے مکانات بنانے والے 73 افراد پر 4 لاکھ 200 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے ملزمان کے خلاف آرسی بھی جاری کر دی گئی ہے۔ تحصیلدار موسا رام کی ہدایت پر مذکورہ گاؤں میں پیمائش کی گئی۔ زمین پر ناجائز قبضوں کی پیمائش کر کے زمین کے رقبہ کا تعین کیا گیا۔ اس میں گرام سبھا کی املاک کو جانچنے والے نقصان کا اندازہ لگا کر جرمانہ مقرر کیا گیا۔ ہے۔ کشن داس پور گاؤس کے رفیق پر گیارہ ہزارہ مشتاق پر 49ر ہزار پانچ  سو روپے، مختاری پر 66 / ہزار، شیرعلی پر 22 ہزار 750،امتیاز پر 24/ ہزار 750،جان محمد پر24 ہزار 750 نسیم پر 1250ریاض اور سلیم پر 99 ہزار اور اس کے بھائیوں پر 99 ہزار ورہ اپنے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مذکورہ جرمانہ قبضہ کی مدت اور زمین کے رقبے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔ اس ضمن میں تحصیلدار موسا رام نے بتایا کہ اس معاملے میں ملوث افراد سرکاری زمین پر کھیتی باڑی کرتے ہیں اور عمارتیں بنائے ہوئے پائے گئے ہیں۔ ان کے خلاف آرسی جاری کی گئی ہے۔ جلد ٹیم بنا کر ریکوری کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad