تازہ ترین

اتوار، 27 اگست، 2023

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر میں مدرسین وملازمین کے ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن جاری

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر میں مدرسین وملازمین کے ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن جاری

اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان پوری زندگی ایک حالت پر نہیں رہتا، بلکہ عمر گزرنے کے ساتھ جیسے جیسے بڑھاپے کی طرف آگے بڑھتا ہے تو قوت وصحت بھی رفتہ رفتہ ضعف کا شکار ہوجاتی ہے، حتی کہ بالآخر وہ ارذل العمر میں پہنچ کر بچپن جیسی زندگی کی طرف لوٹ جاتا ہے۔ 

انسان کی اس کمزوری وناتوانی کا ادراک کرکے *مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر، اعظم گڈھ* نے اپنے ملازمین کو ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد پنشن دینے کا ایک نظام بنایا ہے، تاکہ ایک متوسط فیملی سکون ویکسوئی کے ساتھ اپنی ضروریاتِ زندگی کی تکمیل کرسکے، اور جسے *پیرِ طریقت حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد احمد اللّٰه پھولپوری دامت برکاتہم العالیہ"* کی زیرِصدارت آج بتاریخ ٩ صفر المظفر ١٤٤٥ھ مجلسِ عاملہ نے مکمل طور پر پاس کر دیا ہے۔ 


ان شـاءالـلّٰـه یہ پنشن مدرسہ کی جانب سے مدرسین و ملازمین کے لیے ایک عطیہ وتبرع ثابت ہوگی۔ 
*اللّٰه تعالیٰ مدرسہ ھٰذا کی غیب سے مدد فرمائے اور اربابِ اہتمام کو اسی طرح آگے بھی مدرسین کی دلجوئی کا سبب بنائے۔فَنَسْأَلُ اللّٰہَ التَّوْفِیقَ فِیہِ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad